ETV Bharat / state

بہار اسمبلی کا اجلاس کل سے، نومنتخب اراکین اسمبلی کو دلایاجائے گا حلف - بہار نیوز

17 ویں بہار اسمبلی کا پہلا سیشن پیر کے روز سے شروع ہوگا۔ اسمبلی کے کل سے شروع ہورہے پانچ روزہ سیشن کیلئے حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

bihar assembly session will begin tomorrow
بہار اسمبلی کا اجلاس کل سے
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:44 PM IST

اسمبلی میں داخلہ کیلئے سبھی اراکین اسمبلی کو الیکشن کا سرٹیفکٹ لانا لازمی ہے۔ اسے دکھانے کے بعد ہی انہیں اسمبلی احاطہ میں داخلہ کی اجازت ملے گی۔

سیشن کے پہلے دو دن 23 اور 24 نومبر کو سبھی نومنتخب اراکین اسمبلی کو پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی حلف دلائیں گے۔ 25 نومبر کو اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

اس کے بعد 26 نومبر کو گورنر پھاگو چوہان قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کریں گے۔ سیشن کے آخری دن 27 نومبر کو گورنر کے خطبہ پر بحث ومباحثہ اور حکومت کا جواب ہوگا۔

کونسل کا اجلاس اس مرتبہ صرف دو دن 26 اور 27 نومبر کو ہوگا۔ کورونا انفیکشن کے خطرات کے مد نظر اس بار دونوں ایوان کی کاروائی کی جگہ بدل دی گئی ہے۔ اسمبلی کی کاروائی 23 نومبر سے 27 نومبر تک نو تعمیر سینٹرل ہال میں ہوگی۔

وہیں 26 نومبر سے شروع ہورہے کونسل اجلاس کی کاروائی پہلی مرتبہ اسمبلی بلڈنگ میں منعقد کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی مانسون سیشن کے وقت قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کا مقام تبدیل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اخترالایمان نے آر جے ڈی کی شدید نکتہ چینی کی

بہار کے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار سیشن کا انعقاد اسمبلی احاطہ سے باہر گیان بھون میں ہوا تھا۔ اس بار بھی سیشن کے دوران کورونا انفیکشن کے خطرات کے مد نظر احتیاط برتا جارہا ہے۔ پوری عمارت کو سنیٹائز کیا گیا ہے۔ ایوان میں اراکین کے بھی دور۔ دور بیٹھنے کا نظم کیا گیا ہے۔ سبھی اراکین اسمبلی کیلئے ماسک لازمی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.