بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ کہلگاؤں اور سلطان گنج اسمبلی حلقے میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اقلیتوں میں بھی ووٹنگ کو لے کر اس بار بیداری نظر آئی، اس کی وجہ پچھلے دنوں سی اے اے اور این آرسی کو لے کر ناراضگی بتائی جا رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کہلگاؤں اسمبلی حلقہ کے گورا ڈیہ بلاک میں واقع اقلیتوں کے ایک گاؤں ڈہرپور کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں سے ان کے دلوں کی بات جاننے کی کوشش کی۔
غور طلب ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے لیے 16 اضلاع کے 71 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بہار اسمبلی انتخابات: پہلہ مرحلہ پرامن طریقے سے ختم، 53.54 فیصد پولنگ
بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین اسمبلی کے پہلے مرحلہ کے لیے آج پرامن طریقے سے ووٹنگ ختم ہوگئی جس میں 53.54 فیصد سے زائد ووٹروں نے 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں قید کر دیا۔