ETV Bharat / state

بہار اسمبلی الیکشن: جلد ہی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی: کانگریس - والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ

بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کی شاندار کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ 'پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل آخری مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ ان کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔'

بہار اسمبلی انتخابات: جلد ہی کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 1:43 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری اور بہار اسمبلی انتخابات کے معاون انچارج اجے کپور نے ایک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کے لیے مرکز اور بہار کی موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ذمہ دار ہیں اور وہ اب بھی سمجھ نہیں رہی ہیں۔ بہار کے عوام کووڈ 19، سیلاب، بے روزگاری، گرتے ہوئے طبی نظام اور فاقہ کشی سے بری طرح سے متاثر ہیں اور امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔'

اجے کپور نے کہا کہ 'کانگریس اور عظیم اتحاد مندرجہ بالا تمام امور پر لوگوں کے درمیان جائیں گے اور انہیں ان کی پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے اعتماد دیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ عوام عظیم اتحاد کو بڑی اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔

انتخابی مہم کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ '7 ستمبر سے دس دن تک روزانہ بہار انقلاب کانفرنسوں کا اہتمام مشرقی چمپارن مہاتما گاندھی کے کام کی جگہ سے شروع ہوگا۔ یہ کانفرنسں ورچوئل ہوں گی۔ ایک کانفرنس میں دو اضلاع اور آٹھ اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس طرح سے تقریباً 84 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ تقریباً ایک ایک گھنٹہ ہر ایک کانفرنس کو دو قومی رہنما، چار علاقائی رہنما اور دس مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کانفرنسوں کی تکمیل کے بعد آخر میں بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔'

امیدواروں کے انتخاب کے عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ ابتدائی مراحل پورے ہوچکے ہیں اور آخری دور کا کام چل رہا ہے جہاں تک امیدواروں کے اعلان کی بات ہے تو وہ سبھی وقت پر کر دیا جائے گا۔ امیدواروں کو اپنے حلقہ میں پرچار کرنے کا پورا موقع ملے گا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'مغربی چمپارن میں والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی تیاریاں زوروں پر ہیں۔'

انہوں نے اشارہ کیا کہ 'کانگریس زمینی سطح پر مضبوط اور طاقتور امیدوار کھڑے کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.