ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات: عوام میں بیداری کے لیے کینڈل مارچ

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:23 AM IST

پرشانت کمار نے کہا کہ 'میں سماج کے ایک ایک فرد سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس انتخاب میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں، یہ جمہوری حق ہے۔'

بہاراسمبلی انتخابات: عوام میں بیداری کے لیے کینڈل مارچ

بہار اسمبلی انتخاب 2020 کو لے کر ضلع ارریہ میں تیسرے مرحلے میں 7 نومبر کو انتخابی ووٹنگ ہونا ہے۔ جسے لے کر ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔

اسمبلی انتخابات کو لے کر متعلقہ شعبوں کی جانب سے روزانہ مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ووٹروں میں بیداری لانے کے لیے ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی قیادت میں دیر شام ضلع کلکٹریٹ سے کینڈل مارچ نکالا گیا جو شہر کے چاندنی چوک، ارریہ کورٹ، کالی مندر ہوتے ہوئے ریڈ کراس بلڈنگ تک پہنچا۔

اس کینڈل مارچ میں اے ڈی ایم انل کمار ٹھاکر، ضلع پروگرام آفیسر رحمان خان، ایس ڈی او سیلیش چندر دیواکر، ایس ڈی پی او پشکر کمار کے علاوہ نگر تھانہ کے پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ کینڈل مارچ کی خاص بات یہ رہی کہ عوام نے بھی اس کینڈل مارچ میں شریک ہو کر بیداری کا ثبوت پیش کیا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ 'اس بار کا انتخاب بڑا اہم ہے، ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ ضلع میں ایک بھی ووٹر حق رائے دہی سے محروم نہ ہو، اس کے لیے دیہی علاقوں میں بھی ووٹر بیداری رتھ نکالی گئی ہے۔'

اس کے علاوہ ووٹروں کو بیدار کرنے کے لیے کلا جتھا والوں کی بھی مدد لی گئی ہے وہ چوک چوراہوں پر سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے ووٹروں کو بیدار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.