ضلع ارریہ کے آٹھ تھانہ ایس ایچ اوز سمیت 24 پولس افسران کے تبادلے کرتے ہوئے ایس پی دھورت سائلی نے سبھی کو جلدازجلد ڈیوٹی پر تعینات ہونے کی ہدایت دی ہے۔ دھورت سائلی نے آج شام تبادلہ سے متعلق نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ کو آگاہ کردیا ہے۔
جن افسران کا تبادلہ کیا گیا ان میں نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن کو نرپت گنج تھانہ کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ نرپت گنج تھانہ انچارج سنیل کمار کو نگر تھانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے. اسی طرح کرسا کانٹا تھانہ انچارج بھانو پرتاپ سنگھ کو بتھناہا تھانہ صدر اور بتھناہا تھانہ صدر راجیش کمار کو برداہا تھانہ انچارج، کواڑی تھانہ صدر لال موہر سنگھ کو گھورنا تھانہ انچارج، فاربس گنج تھانہ انچارج کوشل کمار کو کرسا کانٹا تھانہ انچارج ، سومنی تھانہ صدر نند کشور نندن کو کواڑی تھانہ انچارج، گھورنا تھانہ انچارج پون پاسوان کو سونمنی تھانہ صدر بنایا گیا ہے۔
اسی طرح داروغہ ہریندر رام کو بھرگامہ تھانہ سے سکٹی تھانہ، داروغہ دنیش پرساد کو فاربس گنج تھانہ سے ارریہ آر ایس تھانہ، داروغہ سنجے رام کو پلاسی تھانہ سے سمراہا تھانہ، سکٹی تھانہ کے داروغہ دینا ناتھ پرساد کو بھرگامہ تھانہ، داروغہ ببن پرساد کو ارریہ آر ایس تھانہ سے فاربس گنج تھانہ، داروغہ ونود کمار کو مہل گاؤں تھانہ سے جوگبنی تھانہ، داروغہ ہیرا پرساد سنگھ کو رانی گنج تھانہ سے فاربس گنج تھانہ، داروغہ دنیش چندر کو سمراہا تھانہ سے پلاسی تھانہ اور داروغہ اشوک کمار کو جوکی ہاٹ تھانہ سے بھرگامہ تھانہ بھیجا گیا ہے.
ایس پی دھورت سائلی نے سبھی پولس افسران کو 24 گھنٹے کے اندر اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔