ETV Bharat / state

ارریہ: نتیش کمار نے شگفتہ عظیم کے حق میں ووٹ کی اپیل کی

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ارریہ ضلع کے سبھاش اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ نتیش کمار نے ارریہ اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے اتحاد کی امیدوار و جے ڈی یو لیڈر شگفتہ عظیم کے حق میں عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔

cm nitish kumar address election rally in araria
نتیش کمار نے شگفتہ عظیم کے حق میں ووٹ کی اپیل کی
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 6:56 PM IST

سبھاش اسٹیڈیم میں تیز دھوپ کے باوجود ارریہ کے مختلف بلاک و پنچایت سے بڑی تعداد میں لوگ وزیر اعلیٰ کو سننے پہنچے اور نتیش کمار نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی نتیش حکومت ہی اقتدار میں آ رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار شگفتہ عظیم نے کہا کہ آپ نے ارریہ اسمبلی حلقہ سے ایک بار کانگریس امیدوار کو آزما کر دیکھ لیا۔ آج ارریہ کی حالت کیا ہے، کچھ ترقیاتی کام نہیں ہوئے، سڑک، پل، پلیا ،پینے کے لئے صاف پانی کے لئے کئی علاقے کے لوگ آج بھی ترس رہے ہیں۔

حکومت سبھی کے لئے یکساں کام کرتی ہے مگر اس کے لئے مقامی رکن اسمبلی کو بھی متحرک ہونا پڑتا ہے، جب تک آپ کا نمائندہ آپ کے لئے آواز نہیں اٹھائے گا اس وقت تک سرکار بھی دھیان نہیں دیتی، تو ضرورت ہے اپنا بہتر نمائندہ انتخاب کرنے کا۔

اگر آپ مجھے موقع دیتے ہیں تو میں آپ کے لئے آواز بن کر اسمبلی میں ٹکراؤں گی۔ جو کام نہیں ہوئے ہیں اسے سرکار سے لڑ کر کراؤں گی، تبھی اس علاقے کی ترقی ممکن ہے۔

ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہر طبقہ کے لئے ترقیاتی کام کئے ہیں، ہمارے اقلیتی بھائی کے لئے نتیش کمار نے جو کام کیا ہے وہ تاریخ کے سنہرے پنوں میں لکھے جانے کے قابل ہے۔

کچھ لوگ ہمارے اقلیتی بھائیوں کو ورغلانے کا کام کر رہے ہیں، دراصل یہ لوگ ترقی نہیں چاہتے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی خوش نصیبی ہے کہ آپ کے درمیان ایک ایسی خاتون امیدوار ہے جو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ غریبوں، بے سہارا لوگوں کے لئے خود کو وقف کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:

راہل گاندھی نے مہاجر مزدوروں کے مسائل پر وزیر اعلی اور وزیر اعظم کی تنقید کی

اگر ایسی امیدوار کو آپ اپنا نمائندہ منتخب نہیں کرتے تو اس علاقے کی بدقسمتی ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بہار کو جنگل راج سے موسوم کرتے تھے مگر آج دیکھ لیں بہاری کہلانا خود میں ایک فخر محسوس ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.