پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راگھو دیال نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے معمولی تنازعہ میں داؤد پور گاؤں کے دو کنبوں کے افراد کا آپس میں جھگڑ ا ہو گیا ۔
تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں میں پہلے مارپیٹ ہوئی، جس میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔اس کے بعد ایک کنبے کے لوگوں نے غصے میں دوسرے کنبے کی دو خواتین سمیت 13 افراد پر تیزاب پھینک دیا۔
دیال نے بتایا کہ اس تیزاب حملے میں دو خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
وہیں زخمی کنبے کا الزام ہے کہ چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر ان کے خانہ افراد کے اوپر تیزاب پھینک دیا گیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ زخمیوں کو حاجی پور صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔