ETV Bharat / state

'بہار ایک اعلیٰ رہنما سے محروم ہو گیا' - بہار

بہار کے سابق وزیراعلی جگن ناتھ مشرا کا 82 برس کی عمر میں دہلی کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔

رکن پارلیمان و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پردیپ کمار سنگھ
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 9:36 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:05 PM IST

بہار کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کے انتقال پر ایک جانب جہاں پورے بہار میں غم کا ماحول ہے تو دوسری جانب ڈاکٹر مشرا کے انتقال پر ارریہ کی عوام بھی غمگین ہیں اور ان کی مدت میں ہوئے کام کو یاد کر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

رکن پارلیمان و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پردیپ کمار سنگھ، ویڈیو

ارریہ کے موجودہ رکن پارلیمان و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پردیپ کمار سنگھ نے جگن ناتھ مشرا کے انتقال کو اپنا ذاتی خسارہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'ڈاکٹر مشرا کی شخصیت اور بہار کے لیے ان کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے ہمیشہ بہار کی تعمیر و ترقی کے بارے میں سوچا، وہ پارٹی سے اوپر اٹھ کر لوگوں سے تعلقات رکھتے تھے، کسی بھی پارٹی کا رہنما ان سے ملنے جاتا تو اسی طرح عزت سے پیش آتے جیسے ان کی ہی پارٹی کا ہو۔'

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ 'ارریہ ضلع ان کے دور اقتدار میں ہی یعنی سنہ 1990 میں ضلع بنا تھا، ان ہی کی کوششون کا ثمرہ تھا کہ ارریہ کو علاحدہ ضلع بنا کر یہاں کی معاشی، اقتصادی اور تعلیمی شرح کو بڑھانے پر توجہ دی گئی تاکہ یہاں کے عوام ایک بہتر اور خوش حال زندگی گزار سکیں۔'

پردیپ کمار نے کہا کہ 'ارریہ ضلع سے جگن مشرا کا گہرا لگاؤ تھا، وہ یہاں کے لوگوں سے بے حد محبت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر پورا بہار غم کے ماحول میں ہے اور بہار نے ایک اعلیٰ رہنما کو کھو دیا ہے۔'

Intro:ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کی وفات ارریہ کے لئے بڑا خلاء

ارریہ : بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سابق سینئر لیڈر ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کے انتقال پر جہاں پورے بہار میں غم کا ماحول ہے وہیں دوسری جانب ڈاکٹر مشرا کے انتقال پر ارریہ کی عوام بھی غمگین ہے اور ان کے مدت میں ہوئے کام کو یاد کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے.

Body:ارریہ کے موجودہ رکن پارلیمان و بی جے پی لیڈر پردیپ کمار سنگھ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کے انتقال کو اپنا ذاتی خسارہ بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مشرا کی شخصیت اور بہار کے لئے ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو تادیر یاد رکھا جائے گا، میری خوش قسمتی ہے کہ ان کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا، انہوں نے ہمیشہ سے بہار کی تعمیر و ترقی میں اپنی عمر کا طویل حصہ صرف کیا، وہ پارٹی سے اوپر اٹھ کر لوگوں سے تعلقات رکھتے تھے، کسی بھی پارٹی کا لیڈر ان سے ملنے جاتا تو اسی طرح عزت سے پیش آتے جیسے ان کی ہی پارٹی کا ہو.

Conclusion:پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ ارریہ ضلع ان کے وزیر اعلیٰ رہتے ہی 1990 میں الگ ضلع بنا تھا، ان کی کوشش رہی ارریہ کو الگ ضلع بنا کر یہاں کی معاشی، اقتصادی اور تعلیمی شرح کو بڑھایا جائے تاکہ یہاں کی عوام ایک بہتر اور خوش حال زندگی گزار سکے، ارریہ ضلع سے ان کا گہرا لگاؤ تھا، وہ یہاں کے لوگوں سے بے حد محبت رکھتے تھے، ان کے انتقال پر پورا بہار غم کے ماحول میں ہے، بہار نے ایک اعلیٰ رہنما کو کھو دیا ہے.

بائٹ.... پردیپ کمار سنگھ ، رکن پارلیمان ارریہ
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.