ETV Bharat / state

آر جے ڈی کے سینیئر رہنما کا استعفیٰ - راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان بھائی وریندر

راشٹریہ جنتا دل کے قومی نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

استعفیٰ
استعفیٰ
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 8:28 PM IST

رگھوونش پرساد سنگھ اس سے قبل پارٹی کے کام کاج سے ناراض بھی تھے۔ اس کے بارے میں انھوں نے کئی بار کھلے دل سے بات کی تھی۔

آر جے ڈی کے سینینئر رہنما کا استعفیٰ

تاہم ان کے استعفے کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ رگھوونش پرساد سنگھ ایل جے پی کے سابق رکن پارلیمان رما سنگھ کو آر جے ڈی میں شامل کرنے پر ناراض ہیں۔

فی الحال رگھوونش پرساد سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور دارالحکومت پٹنہ کے ایمس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رگھوونش پرساد سنگھ کے استعفیٰ کے بارے میں راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان بھائی وریندر نے کہا کہ اس کے بارے میں باضابطہ معلومات نہیں ہیں، یہ سب افواہ ہے۔ تاہم جو بھی پارٹی چھوڑ دیتا ہے وہ اپنے پیر پر کلہاڑی مارتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی عوام تیجشوی یادو کے ساتھ ہیں ۔خیال رہے کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات سے قبل آر جے ڈی کے 5 ایم ایل سی جے ڈی (یو) میں شامل ہوگئے ہیں۔

پارٹی چھوڑنے والوں میں رادھاچرن ساہ ، دلیپ رائے ، سنجے پرساد ، رننویجے سنگھ اور کریم عالم کے نام شامل ہیں۔ ان سبھی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے سامنے جے ڈی یو میں شمولیت اختیار کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.