ETV Bharat / state

بھاگلپور: مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں - Bhagalpur corona news

لاک ڈاون کے نفاذ کے دوران ملک کے مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدورں کے اپنے آبائی مقام جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست بہار کے کئی اضلاع سے ملک کے مختلف ریاستوں میں تلاش معاش کے لئے گئے مزدور لاک ڈاون کے سبب حالات سے سے مجبور ہو کر اب اپنے گاوں واپس آ رہے ہیں ۔

بیرون ریاست سے لوٹے مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں

author img

By

Published : May 27, 2020, 1:14 PM IST

Updated : May 27, 2020, 2:43 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع ورائٹی چوک پر چار دنوں بعد یہ لوگ دلی سے آئے مہاجر مزدور ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد یہ لوگ دلی میں پھنس گئے تھے جس کے بعد خصوصی ریل گاڑی سے انہیں نوگچھیا ریلوے اسٹیشن پر اتارا گیا۔

مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں

مزدوروں نے بتایا کہ ریل گاڑی نے 22 گھنٹے کا سفر چار دن میں پورا کیا۔ اور ان چار دنوں کے دوران نہ انہیں کہیں کھانا ملا اور نہ ہی پانی نصیب ہوا ۔کسی طرح وہ زندہ رہے۔ اتنا ہی نہیں نوگچھیا ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد انہیں یوں ہی بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا؛

دہلی سے لوٹے ان لوگوں نے کہا کہ دلی میں تو انہیں کھانا وغیرہ سرکار کی طرف سے مل بھی رہا تھا ۔لیکن دہلی سے نکلنے کے بعد کہیں بھی نہ ہی ریلوے کی طرف سے اور نہ ہی فلاحی تنظیموں کی طرف سے کوئی کھانا دیا گیا۔ اور 78 سیٹوں والی بو گی میں 200 لوگ سوار تھے۔ ریاستی حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ باہر سے لوٹنے والے مزدوروں کو قرنطیہ مراکز میں رکھا جا رہا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوٹنے والے مزدوروں کو یوں ہی چھوڑ دیا جا رہا ہے نہ ہی کوئی ان کو اپنے گھروں تک پہنچانے والا ہے۔ اور نہ ہی کوئی روکنے ٹوکنے والا۔

بیماری پر قابو پر پانے کیلئے سرکار کی طرف سے نافذ لاک ڈاؤن پر لوگوں نے سختی سے عمل کیا ہے اور بہت حد تک کورونا کو قابو پانے میں کامیابی بھی حاصل ہوئی تھی۔ لیکن مہاجر مزدوروں کے لوٹنے کے بعد سے ضلع میں تیزی سے کورونا بیماری پھیل رہی ہے اور حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ بیماری اب شہر کے لئے وباء کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے؛

Last Updated : May 27, 2020, 2:43 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.