ETV Bharat / state

جمعۃ الوداع: بھاگلپور کی مساجد ویران رہیں - بہار

رمضان المبارک کا آخری جمعہ 'جمعۃ الوداع' کہلاتا ہے اور اس دن نماز جمعہ کے بعد فرزندان توحید خصوصی دعا مانگتے ہیں لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے رواں برس جمعۃ الوداع پر مساجد ویران رہیں۔

مسجدیں رہیں ویران
مسجدیں رہیں ویران
author img

By

Published : May 22, 2020, 9:00 PM IST

Updated : May 22, 2020, 9:56 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور کی تاریخی برہپورہ مسجد میں سینکڑوں نمازی جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جمعۃ الوداع کے موقع پر بھی مسجد ویران رہیں اور چند لوگوں نے ہی مسجد میں نماز ادا کی۔

جمعۃ الوداع پر مساجد ویران، ویڈیو

اسی طرح خانقاہ شہبازیہ، پیر دمڑیا شاہ، تاتارپور کی جامع مسجد گویا شہر کی سبھی مسجدوں میں سناٹا چھایا رہا اور لوگوں نے اپنے اپنے گھروں پر نماز ظہر ادا کی لیکن اب عید کی نماز کو لے کر لوگوں کا دل بیٹھا جا رہا ہے۔

مسلمانوں کا ماننا ہے کہ سماجی دوری کی شرط کے ساتھ ہی صحیح لیکن ضلع انتظامیہ کو عید کی نماز ادا کرنے کی سہولت دینی چاہیے کیونکہ یہ موقع سال میں ایک بار آتا ہے۔

اسلامی عقیدے کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ 'جمعۃ المبارک کا دن سید الایام ہے اور تمام دنوں سے افضل و برتر ہے لیکن کورونا کی وجہ سے لوگوں کو مسجدوں میں عبادت کا موقع نہیں ملا اور عید کا و جوش و خروش بھی نہ تو روزے داروں میں ہے اور نہ ہی بازاروں میں ہے گویا اس بیماری نے زندگی کے نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔

Last Updated : May 22, 2020, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.