ریاست میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب کے دوران جینیندر آریہ بھبھوا اسمبلی سے بی ایس پی کے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائی لگائی جارہی تھی کہ جینیندر بی ایس پی میں شامل ہوجائیں گے۔
آج مقامی لچھوی بھون میں بی ایس پی کے بہار انجارچ منوج کمار اور ریاستی صدر بھرت بند کی موجودگی میں جینیندر کو بی ایس پی کی ممبر شپ دی گئی۔
وہیں بی ایس پی میں شامل ہونے پر ان کا پھول مالا سے استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ جینیندر آریہ کے والد ان دنوں نتیش کمار کی قیادت والی سیاسی پارٹی کے ممبر ہیں۔