ریاست بہار کے کیمور میں ایک والد کے ذریعہ اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا دردناک واقع رونما ہوا ہے۔ اس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گٸ ۔
دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاٶں میں چرچا بن گیا۔ حالانکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔
معاملہ بھبھوا تھانہ حلقہ کے کبار موضع کا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کبار موضع باشندہ کی لڑکی قتل کے ایک دن پہلے بن بتاۓ گھر سے اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگٸ تھی۔
اس بیچ لڑکی کے والد اور بھائی نے کافی تلاش کی ۔ تبھی لڑکی کا گاٶں کے لڑکے کے ساتھ عشق کا معاملہ سامنے آیا ۔اس سے باپ کو کافی بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے دن فرار لڑکی گھر واپس آگٸ۔ تبھی لڑکی کا بھائی اور باپ دونوں غصے میں آگۓ اور لڑکی پر برس پڑے ۔غصہ میں دونوں نے جان لے لی۔
واقع کی اطلاع ملنے پر پیونچی پولس نے لاش کو قبضہ میں کر بھبھوا صدر اسپتال لے آٸ ۔معاملہ کا ایف آٸ آر درج کر آگے کی کارواٸ شروع کر دی۔