بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی وجہ سے انسانی زندگی کتنا متاثر ہوئی ہے یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔
صنعتیں، تمام کاروبار بحران کے شکار ہیں۔ ذیلی اور کچے بزنس پر اس کا زبردست اثر پڑا ہے ۔ ضلع کے بھبھوا انومنڈ ل میں واحد ایک انڈا کا پلانٹ ہے۔جو لاک ڈاٶن کے دوران زبردست بحران کا شکا ر ہوا ہے ۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے مرغیوں کا چارہ مہیا نہ ہونے سے انڈا کا پلانٹ بند ہو گیا۔
بحران کے اس دوران میں جہاں کام میں لگے مزدور تو بے روزگار ہو ۓ ہیں ۔ پروپراٸٹر بھی فاقہ کشی کے شکار کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ پلانٹ بند ہونے سے قریب 20 سے 30 لاکھ روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔ پلانٹ میں موجود قریب 5000 مرغیوں میں 3500 مرغیاں چارہ کی کمی سے دم توڑ دی ۔بچی کھچی مرغیاں آس پاس میں بانٹ دی گٸ۔
پلانٹ کے مالک بھبھوا وارڈ نمبر 15 کے رہائشی غلام اشرف نے بتایا کہ اس پلانٹ کو قریب سال بھر قبل بینک سے لون لیکر کام شروع کیا گیا تھا ۔
کاروبار آہستہ آہستہ جیسے ہی منافع کی طرف گامزن ہو رہا تھا تبھی ملک میں کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاٶن ہو گیا۔ لمبے عرصے تک چلنے والے لاک ڈاٶن سے آمد رفت کی ساری سہولت بند ہو گٸ۔
مرغیوں کا چارہ بھی آنا بند ہو گیا۔ ایسے میں مرغیاں مرنے لگی۔ قریب تین ہزار سے پینتیس سو کے درمیان مرغیاں مرچکی ہیں ۔ پورا کاروبار خسارہ میں چل گیا۔