بہار کے ضلع گیا کے باشندوں کو اے ای ایس اور جے ای 'چمکی بخار' بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کرنے کامنصوبہ انتظامیہ نے تیارکیا ہے ۔
یہ دونوں بیماریاں بچوں کے لئے ہرسال خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ موسم میں ضلع میں بھی درجنوں بچوں کی موت اس بیماری کی وجہ سے ہوجاتی ہے۔
گیا میں اسکی بیداری کو لیکر 5 رتھوں کو روانہ کیاگیا ہے ۔ ان رتھوں کے ذریعے اے ای ایس اور جے ای (چمکی بخار) کے خلاف اٹھائے جانے والے احتیاطی تدابیر سے متعلق جانکاریاں دی جائیں گی ۔
لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ بچوں میں تیز بخار کی صورت میں پورے جسم کو تازہ پانی سے صاف کریں ، تاکہ بخار کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم کیا جاسکے۔
پیراسیٹامول گولی یا اسکا شربت مریض کو صرف طبی مشورے پر دی جانی چاہئے۔ اگر بچہ بے ہوش نہیں ہے تو پھر صاف پینے کے پانی میں او آر ایس کو دیکر پلائیں ۔
بے ہوشی کی حالت میں بچے کو سایہ دار جگہ پر رکھیں جہاں مسلسل ہوا ملتی رہے ۔ خالی پیٹ میں بچے کو لیچی نہ کھلائیں ۔ کچی لیچی کے استعمال سے پرہیز کریں۔
چمکی کی علامت ہونے کی صورت میں بچوں کو کمبل اور گرم کپڑوں میں نہیں لپیٹنا چاہئے۔ بچوں کی ناک بند نہ کریں۔ بے ہوشی کی حالت میں بچوں کو منہ میں کچھ نہ دیں۔
رات کو بچوں کو خالی پیٹ ہرگزنہ سونے دیں ، ایمرجنسی میں مفت ایمبولینس جس کا ٹول فری نمبر 102 پر ڈائل کرنا ہے اور اسی سے بچوں کواسپتال پہنچائیں۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کہاکہ اس بار زوردیا جارہایے کہ کوئی بھی بچہ رات میں بھوکا نہیں سوئے ، اسپتالوں میں ریزروبیڈ کا انتظام ہے ، سبھی پرائمری اسپتالوں میں بھی انتظام کیا گیاہے ۔
ایمولنس اور ضروری چیزوں کا پہلے سے انتظام رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ، سبھی مکھیا سے اسکے متعلق بیداری پھیلانے کو کہاگیا ہے اور اسکے لئے مکھیاسنگھ کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی ہے