ETV Bharat / state

شب برات میں گھروں میں ہی عبادت کی جائے - شب برات میں اپنے گھروں میں رہکرتلاوت اور ذکرواذکار کریں

شب برات میں اہل اسلام مسجدوں میں نہ جائیں اور تمام نفل عبادتیں اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں اور کورونا وائرس کے حملوں سے ملک و دنیا اور خود کو بچائیں۔ اپنی جان کی حفاظت خود کریں،اسکے لئے شہر گیا کے علماء عوام الناس سے اپیل کررہے ہیں۔

شب برات میں اپنے گھروں میں رہکرتلاوت اور ذکرواذکار کریں

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 5:32 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع جامعہ برکات منصور کے ناظم اعلی ومگدھ ادارہ شرعیہ کے صدر مولاناسیداقبال احمد حسنی نے مسلمانوں سے شب برات کے موقع پر گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ماہ شعبان المعظم 1441ھجری کی پندرہویں رات یعنی شب برات 9 اپریل بروز جمعرات دن گذار کر بعد نماز مغرب سے شروع ہوگی۔

شب برات میں اپنے گھروں میں رہکرتلاوت اور ذکرواذکار کریں

اس موقع پر گذشتہ برسوں کی طرح بے احتیاطیاں نہ برتیں، سڑکوں پہ غول درغول نہ چلیں شہر کی مسجدوں ، قبرستانوں اور درگاہوں پہ نہ جائیں۔ یہاں تک کہ اپنے محلے کی مسجدوں میں بھی نہ جائیں اپنے گھروں ہی میں رہ کر نفلی عبادت، تلاوت، ذکر واذکار و وظائف کرتے رہیں۔

درود وسلام بہ بارگاہ خیر الانام علیہ التحیۃ والسلام اور ایصال ثواب اپنے مرحومین اہل خاندان کو گھر ہی سے پیش کریں۔ غریبوں، بیواؤں ، دینی خدمتگارو ں، یتیموں ، فاقہ کشوں اور بے سہارا پڑوسیوں کی دلجوئی کریں ، اور والدین اور قرض خواہوں سے معاملات درست کر لیں، جن کی دل آزاری کی ھے ان سے معافی مانگ لیں ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں کوڈوڈ 19 کی وبا اور فی زمانہ لاعلاج مرض سے خود کو،اپنے وطن اور اس کے تمام باشندوں کو بچانے میں لاک ڈاون کے قانون پر جس طرح عمل کر رہے ہیں.

اسی طرح اس رات بھی عمل کریں۔ ذرا غور کریں کہ شریعت کی جانب سے تمام مسلمانوں پہ فرض کردہ نماز پنجگانہ جب پورے بھارت میں ہم لوگ اپنےگھروں میں ادا کر رہے ہیں اور جمعہ کی جماعت بھی نہیں قائم کر رہے ہیں تو شب برات کی نمازیں اور دیگر عبادات صالحہ محمودہ تو بہر حال نوافل ومستحبات کے درجے میں ہیں ۔

ان کو گھروں پہ ہی اپنے خالق حقیقی اور مالک کائنات سے توبہ وتضرع اور نالہ وگریہ کے ساتھ لو لگا کر ادا کریں۔ اور اپنے گناہوں کی بخشش، رزق حلال کی وسعت۔، ایمان کی حفاظت ،کوروناوائرس سے نجات ،امراض جسمانی واخلاقی سے شفا وصحت اور اپنے ملک سمیت پوری دنیا کے انسانوں کی سلامتی وصحت کے لئے دعائیں مانگیں ۔ ہمارا رب اپنے بندوں پر ستر ماؤں سے زیادہ مہربان ھے اللہ تبارک وتعالی کا وعدہ ھے کہ : " ادعونی استجب لکم" مجھ سے مانگو میں تمہاری طلب کی تکمیل کروں گا ۔اور ماہ شعبان المعظم کی پندرہویں شب تو صحیحین( بخاری ومسلم) کی حدیث عائشہ ءصدیقہ زوجہء عالیہ ومحبوبہ حضور سرور دوعالم ﷺ کی روشنی میں الحاح وزاری اور استغفار اور رجوع الی اللہ کی رات ھے اور اس میں خود نبیء محترمﷺ سجدے میں جاکر اور پھر ہاتھ اٹھا کر اپنے رب عظیم سے اسکی رحمتوں اور عنایتوں کے دعا گو ہوئے تھے۔ اور ایک فرمان کے بہ موجب اس رات( پندرہویں شعبان) کو اللہ تبارک وتعالی قبیلہ بنی کلب کے بھیڑوں کی تعداد میں لوگوں کو بخش دیتا ھے سوائے شرابی، والدین کے نافرمان ، صلہ رحمی منقطع کرنے والےیعنی اپنے قرابت داروں سے رشتہ توڑنے والے وغیرہ کے اللہ ہر طالب مغفرت اور دعا خواں کو بخش دیتا ھے، بہ شرطیکہ کوئی اپنے رب کی بارگاہ میں اپنے گناہوں پہ نادم ہو کر حاضر ہو اور رزق؛ صحت، اور موجودہ حالات میں کورونا سے حفاظت کی دعا کرے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.