ETV Bharat / state

کوٹہ راجستھان سے گیااسٹیشن پہنچے طلباء وطالبات - کوٹہ راجستھان سے گیااسٹیشن پہنچے طلباء وطالبات

لاک ڈاؤن کے دوران راجستھان کے کوٹہ سمیت مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے طلباء وطالبات کولیکر خصوصی ٹرین آج گیا ریلوے اسٹیشن پر پہنچی

کوٹہ راجستھان سے گیااسٹیشن پہنچے طلباء وطالبات

author img

By

Published : May 4, 2020, 6:11 PM IST

بہار کے ضلع گیا سمیت مگدھ کمشنری کے مختلف اضلاع کے طلباء سوموار کی دوپہر کوخصوصی ٹرین سے گیا پہنچے ۔ ریلوے اسٹیشن کے تین نمبر پلیٹ فارم پراسپیشل ٹرین آکررکی ۔

یہاں پہلے سے ہی سبھی طرح کے انتظامات مکمل تھے بالخصوص حفاظتی انتظامات پختہ تھے ، اسٹیشن اندرونی وباہری حصے میں بیریکیڈنگ کی گئی تھی۔

کوٹہ راجستھان سے گیااسٹیشن پہنچے طلباء وطالبات

اسٹیشن کے احاطہ میں داخل ہونے والے صدردروازہ کو بند کرکے رکھاگیاتھا ، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار ، ایس ایس پی راجیومشرا ، سیٹی ایس پی راکیش کمار سمیت محکمہ صحت اور ریلوے انتظامیہ کے اعلی افسران موجودتھے ۔

اسٹیشن پر ٹرین سے اترنے کے بعد پلیٹ فارم بریج پر ہی طلبا کی اسکریننگ کی گئی ۔تفصیلات کے لئے باہری حصے میں دس کاونٹر بنائے گئے ہیں ۔ اسکریننگ اور دیگر کاغذی مراحل سے گزرنے کے بعد طلباء کو انکے مقام تک بھیجاگیا ہے ، جہاں انہیں پہلے کورینٹین سینٹر لے جایاجائے گا ۔

گیا ضلع کے طلباء کوسب سے پہلے بودھ گیا کے نگمامانیسٹری لے جایاجائیگااور پھر وہیں سے انکے گھر کے لئے روانہ کیاگیا ہے جبکہ دوسرے ضلع کے طلباء کو بس کے ذریعے انکے ضلع پہنچایا جارہاہے ، کل 46 بسیں اسکے لئے لگائی گئی ہیں۔

ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ اس ٹرین میں ضلع گیا کے 364 ، ضلع جہان آباد کے 93 ، ضلع اورنگ آباد کے 241 ، ضلع نوادہ کے 259 اور ضلع ارول کے 37 طلباء شامل ہیں۔ اس میں زیادہ تر طلباء کوٹہ میں پڑھنے والے ہیں ۔

سبھی طلباء کے صحت کی جانچ کی گئی ہے ۔ جس کے بعد انہیں بسوں کے ذریعہ اپنے اپنے ضلع میں روانہ کیا گیا، طلباء سے بونڈ پیپر بھی بھروائے گئے ہیں کہ وہ ہوم آئیسولیشن میں رہیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.