ETV Bharat / state

کیمور کے جنگلات سے کثیر مقدار میں کیندو کا پتہ ضبط

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 1:37 PM IST

پک اپ کی تلاشی کے دوران 17 بورا کیندو کے پتے برآمد کیے گئے ہیں۔ تمام بوریاں 50-50 کلو کے وزن کی ہیں۔

کیمور کے جنگل سے کثیر مقدار میں کنڈو پتہ ضبط

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے جنگلات میں کیندو کے پتوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ادھورا پولس نے 'ونواسی سیوا کیندر' کے قریب غیر قانونی طریقہ سے لے جائے جا رہے ایک پک اپ کیندو پتہ ضبط کیا ہے۔'

وہیں پوچھ گچھ کے بعد گاڑی کے ڈراٸیور ستیندر سنگھ اور خلاصی سنتوش کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'تھانہ ادھورا کی پولیس باقاعدہ گشت پر نکلی تھی۔ اس کے بعد یہ اطلاع ملی کہ کچھ اسمگلر ایک پک اپ وین میں کیندو کا پتہ لے جا رہے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اطلاع پر فوری کارروائی کرتے تھانہ ادھورہ کی پولیس نے پک اپ وین کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی کی رفتار تیز کردی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے پک اپ کو روک لیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پک اپ کی تلاشی کے دوران 17 بورا کیندو پتے برآمد کیے گئے ہیں۔ تمام بوریاں 50-50 کلو کے وزن کی ہے۔'

اسی دوران جب پولیس نے گاڑی کی چھان بین کی تو گاڑی بھی بغیر رجسٹریشن کے نکلی۔

وہیں پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور نے بتایا کہ 'یہ پک اپ ادھورہ تھانہ علاقہ کے دیگھار گاؤں کا رہائشی وکرم پاسوان کی ہے۔ کیندو کے پتے کے بارے میں بتایا کہ اسے بندھا کے جنگل سے لایا جا رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: جے پی نڈا بہار کے دو روزہ دورے پر

ایس پی نے بتایا کہ 'گرفتار ڈرائیور اور خلاصی دونوں کو جیل بھیجا جارہا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مزید کارروائی کی جارہی ہے، جنگل کی پتیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔'

خیال رہے کہ کیندو کے پتے سے بیڑیاں بنائی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.