ضلع گیا میں بینک ملازمین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ بینکوں کے انضمام کااثر نہ صرف بینکوں پر پڑے گا بلکہ اس کا اثر صارفین پر بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قرض وصولی میں بینکوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گیا میں ایس بی آئی، پی این بی، آئی سی آئی سی آئی سمیت کئی نجی بینک ہڑتال پر ہیں ۔
ہرتال میں شامل بینک اہلکار ہیرالال نے بتایا کہ 'اس سے پہلے کینرا بینک کا انضمام ہوا جس سے اس بینک کے صارفین کو کافی مشکلات کاسامنہ کرنا پڑا ، اب قریب دس اور بینکوں کے انضمام کی کوشش ہورہی ہے ، جسکی مخالفت ہرسطح سے پر کی جائے گی۔'
ایک اور بینک اہلکار پارس ناتھ نے مرکزی حکومت کی پالیسیز پرتنقید کرتے ہوئے کہا بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے چنندہ افراد کو فائدہ پہنچانے کی یہ منظم سازش ہے، بینکوں کے انضمام اور پرائیوٹ کیے جانے سے عام لوگوں کے پیسے جو بینکوں میں جمع ہیں وہ ڈوب جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا بینک ایسو سی ایشن یونین عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے احتجاج کررہی ہے ۔کڑی محنت ومشقت کے پیسوں کو یونین ڈوبنے نہیں دے گی اور اسکے لیے ہر لڑائی کو لڑنے کے لیے تیار ہیں۔