ریاست بہار کے ضلع گیا میں بینک آف بڑودہ کے سی ایس پی سینٹر چلانے والے محمد راشد قتل کیس میں فرار چل رہے تیسرے ملزم کو پولیس نے گیا سے گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد راشد سے چھ لاکھ کی لوٹ کے بعد انہیں گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ضلع گیا کی پولیس نے محمد راشد قتل کیس میں شامل تیسرے بدمعاش کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اس معاملے میں پولیس پہلے ہی دوبدمعاشوں کوگرفتار کرچکی ہے، حلانکہ ابھی چار اور بدمعاش ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔
خیال رہے کہ گرفتار بدمعاش لنگوراگاؤں کا رہنے والا بالا چند چودھری کا بیٹاسنتوش چودھری ہے، پولیس نے سنتوش چودھری کے پاس سے لوٹے گئے پیسوں میں سے تیس ہزار روپے برآمد کیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کو رات میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ راشد قتل معاملے کاملزم اپنے ایک رشتہ دار کے یہاں موہن پور علاقے میں چھپا ہوا ہے، جس کے بعد پولیس نے ڈی ایس پی گیا کی قیادت میں چھاپے ماری کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایا کہ 25 نومبر کو سی ایس پی چلانے والے راشد کا لوٹ کے دوران بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دوکی پہلے ہی گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ ایک بدمعاش کی گرفتاری رات میں کی گئی ہے، جس کے پاس سے لوٹ کے پیسے میں جو اس کے حصے پچاس ہزار تھے، جس میں سے تیس ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان پیسوں کے علاوہ اس نے کسی کو دس ہزار روپے بطور قرض دیا ہے جسے برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔
اس کے علاوہ اس نے ایک موبائل لیاتھا جسے بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ بقیہ اور بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے