ETV Bharat / state

کشن گنج اے ایم ایو سینٹر کے تعمیراتی کام پر پابندی

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سینٹر کی زمین پر فی الحال کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات ضلع انتظامیہ نے کہی ہے۔

author img

By

Published : Jul 4, 2019, 9:16 PM IST

علامتی تصویر

کشن گنج ڈی ایم ہمانشو شرما نے بتایا کہ 'کشن گنج اے ایم یو سینٹر کی زمین پر ہونے والے تعمیراتی کاموں پر نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے جس کے بعد سے سینٹر کا تعمیراتی کام بند ہے۔'

ڈی ایم نے مزید بتایا کہ 'اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے این جی ٹی کورٹ میں تعمیراتی کاموں کو شروع کرنے کے لیے اپیل بھی دائر کی گئی ہے تاکہ اے ایم یو سینٹر کے انفراسٹرکچر کے کاموں کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'این جی ٹی کی جانب سے کشن گنج اے ایم یو سینٹر کے تعمیراتی کاموں پر پابندی کی وجہ مہانندہ ندی کے ساحل کے پاس 224.2 ایکٹر زمین پر انفراسٹرکچر تعمیر کرنے سے ماحولیات کے متاثر ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ فی الحال این جی ٹی کورٹ کے حکم پر تمام کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کشن گنج اے ایم یو سینٹر کی زمین کے لیے سیمانچل سمیت پورے بہار و بنگال کے لوگوں نے احتجاج کیا تھا اور قومی شاہراہ و ریلوے کو جام کیا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت نے اے ایم یو سینٹر کے لیے 224 ایکٹر زمین دینے میں رضا مند ظاہر کی تھی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.