اطلاع کے مطابق بی اے پارٹ تھرڈ کے امتحان میں قریب ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ امتحان دہندگان شامل ہوں گے۔ اس کے لئے گیا، پٹنہ، جہان آباد، نالندہ، اورنگ آباد اور ارول میں کل 58 امتحان مرکز بنائے گئے ہیں۔
امتحان کے دوران یونیورسٹی کی جانب انتظامات بنائے رکھنے کے لیے مرکزوں پر حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
ضلعوں کے ایس پی کو مکتوب بھیج کر امتحان مرکز پر پولیس کی تعیناتی کرانے کو بھی کہا گیا ہے۔ 23 ستمبر سے شروع ہونے والا امتحان چار اکتوبر تک چلے گا۔
دس سے 14 اکتوبرتک پریکٹیکل کا امتحان ہوگا۔ دو نشستوں میں امتحان منعقد ہوگا۔ پہلی نشست صبح دس بجے سے ایک بجے تک اور دوسری نشست دو بجے سے لے کر پانچ بجے تک منعقد ہوگی۔
امتحان دہندگان کوسبجیکٹ کے مطابق چار گروپ اے، بی، سی، ڈی میں بانٹا گیا ہے۔
مگدھ یونیورسیٹی کے امتحان کنٹرولر ڈاکٹر ونود کمار سنگھ کے مطابق امتحان کے دوران کسی طرح کی گڑبڑیاں نہیں ہو اس کے لئے سبھی مرکز پر خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں ۔اس کے لئے سبھی مرکز پر پولیس اور مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔
ضلع گیا میں پندرہ امتحان مرکز بنائے گئے ہیں جس میں گیا کالج گیا، اے ایم کالج، جے جے کالج، مرزاغالب کالج، ایم ایس وائی کالج، ایس پی وائی کالج، ایس ایس وائی کالج، مینادیوی کالج، مہاویر کالج، کے پی ایس کالج، ایل ایم کالج، جے کے وائی کالج، راج انٹر کالج ٹکاری، ایس ایم ایس جی کالج شیر گھاٹی اور پروبھی ایس آر ایم کالج شیرگھاٹی میں مرکز بنایا گیا ہے۔