گیا: ریاست بہار بہار کے عازمین حج کی پروازیں جاری ہیں۔ اب تک کل 1461عازمین حج مکہ المکرمہ میں پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ مقامات مقدسہ کی زیارت سے مشرف ہوچکے ہیں۔ بہار سے جانے والے عازمین حج یہاں گیا امبارکیشن پر انتظامات کو لیکرمطمئن ہیں۔ انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی ضرورت کے علاوہ عازمین حج کو کوئی دوسری سہولتوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ پینے نہانے وضو کے پانی اور نماز پڑھنے کی جگہ کے علاوہ حاجت سے فراغت کے لیے بیت الخلاء وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ان چیزوں کے علاوہ دوسری چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی یہ انتظامات ہوں تو عازمین حج کے لئے یہ بڑی اہم ہیں۔
گیا امبارکیشن پر ان چیزوں کا انتظام ہے۔سفر کا نام ہی جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے زیادہ کچھ بولنا مناسب نہیں ہوتا ہے۔ ویسے یہاں کے مطابق انتظامات اچھے ہیں۔ اب وہاں سعودی میں دیکھنا ہے کہ کس طرح کا انتظام ہماری مرکزی حکومت نے کرایا ہے کیونکہ اس بار حج فیس بھی زیادہ لی گئی ہے کم سے کم جو حکومت کے ذریعے انتظامات کرائے جاتے ہیں وہ بہتر ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:Grand Alliance In Bihar بہار میں گرانڈ الائنس کی ریاست گیر اپیل پر ضلع کے مختلف مقامات پر دھرنوں کا اہتمام
حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہونے والے شکیل احمد نے کہاکہ اللہ سے دعا ہے کہ ہم سبھی کا حج قبول ہو اور ہماری خدمت کے لئے دن رات مصروف لوگوں کی عمر رزق صحت و تندرستی میں برکت ہو گناہوں کی مغفرت ہو اور جنت میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ گیا ہوائی اڈے پر انتظامات بہتر ہیں سبھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ ضلع انتظامیہ اس کے لیے مبارک باد کی مستحق ہے جبکہ ایک اور دوسرے عازمین حج نے بھی ضلع انتظامیہ کو مبارک باد پیش کیا۔