ETV Bharat / state

گیا: عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد - جمیعت العلماء

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع مدرسہ ترتیل القرآن میں عظمت قرآن کانفرنس اور تکمیل تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عظمت قرآن کانفرنس
عظمت قرآن کانفرنس
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 7:46 PM IST

اس کانفرنس میں علماء نے قرآن کی عظمت و حرمت، عزت و احترام، تقدس و پاکیزگی، عقیدت و محبت پر روشنی ڈالی۔

عظمت قرآن کانفرنس

کانفرنس میں جمیعت العلماء (بہار) کے نائب صدر قاری فتح اللہ قدوسی نے خطاب میں کہا کہ 'پوری دنیا کے مسلمان ہمیشہ سے قرآن پاک کی عظمت و تقدس اپنے دلوں میں محفوظ کئے ہوئے ہیں اس لیے جب بھی قرآن کے خلاف کوئی سازش کی جاتی ہے تو مسلمان اس کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' افسوس کا مقام ہے کہ ذاتی مفاد اور سیاسی دوستوں کو خوش کرنے کی غرض سے ایک شخص نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔

اس کے علاوہ مفتی سعید الرحمان قاسمی (قاضی، امارت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ) نے کہا کہ قرآن کے احکامات دو طرح کے ہیں ایک عمومی اور نارمل حالات کےلیے جبکہ دوسرا ہنگامی اور مجبوری کے حالات کے ہیں. قرآن کی جن آیات مقدس پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے وہ اس اضطراری حالات کی آیات ہیں۔ لہذا معترضین کی باتوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ 'اس کانفرنس میں بیرون و مقامی علماء کرام نے خطاب کیا اور قرآن و حدیث کی اہإیت اجاگر کی۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ طلباء نے حفظ حافظ قرآن مکمل کیا۔ گزشتہ برس لاک ڈاون کے دوران چند طلباء مدرسہ میں ہی تھے اور ان کی تعلیم و تربیت جاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.