ETV Bharat / state

دربھنگہ میں کورونا ویکیسینیشن کے تئیں لوگوں میں بیداری

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:01 PM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ میں حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مسلسل ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں کو ٹیکہ لینے کے لیے بیدار کیا جا رہا ہے۔

corona vaccination
corona vaccination

ویکسینیشن کے تئیں لوگوں میں بیداری کے بعد دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے سب ڈویژن ہسپتال احاطہ میں ویکسینیشن سینٹر پر لوگوں میں کافی دلچسپی نظر آئی۔

دربھنگہ میں کورونا ویکیسینیشن

ویکسینیشن سینٹر پر 18 برس سے 45 برس تک کی عمر کے لوگوں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

وہیں اس سینٹر پر جائزہ لینے پہنچے بینی پور کے نئے تحصیل کے بلاک ترقیاتی افسر امول کمار مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لوگوں میں پہلے سے زیادہ دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔ بینی پور تحصیل میں پانچ جگہ ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے سبھی جگہ پُرسکون ماحول میں ٹیکہ کاری مہم میں لوگوں میں دلچسپی نظر آرہی ہے۔ اب تک تقریباً 25 ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کووڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے نہیں دے سکتے: مرکزی حکومت

بلاک ترقیاتی افسر امول کمار مشرا نے کہا کہ اب مسلمانوں میں بھی ویکیسینیشن کے تئیں دلچسپی بڑھی ہے۔ پہلے والی بات نہیں ہے مسلم علاقوں کے لوگوں نے اب دریافت بھی کرنا شروع کر دیا ہے کہ ان کے یہاں کب ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.