ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد کے رفیع گنج میں عظیم الشان عرس کریمی کا 66واں انعقاد مدرسہ قادریہ کریمیہ کی جانب سے کیا گیا۔ بعد نماز فجر سید شاہ عبدالکریم علیہ الرحمہ کے عرس کا آغاز مسجد میں قرآن خوانی سے ہوا۔
حضرت سید شاہ عبدالکریم دادا علیہ الرحمہ کے ایصال ثواب کے لیے مسجد میں قرآن خوانی کی گئی۔ بعد نماز ظہر مزار پر چادر پوشی کی گئی۔
وہیں محفل کریمی میں نعت و مناقب پیش کی گئیں اور مفتی شبیر سحر اورنگ آبادی نے خطاب فرمایا۔ اس میں دھناواں اور آس پاس کے علاقوں کے عقیدت مند کافی تعداد میں شریک رہے۔
بعد نماز عشا بزم سحر کا دوسرا سالانہ نعت ومنقبت کا مشاعرہ بڑے تزک واحتشام کے ساتھ ہوا جس کی سرپرستی مفتی شبیر سحر اورنگ آبادی سربراہِ اعلیٰ مدرسہ قادریہ کریمیہ نے فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں: وبا کے خاتمے کے لیے خواجہ غریب نوازکی دربار میں چادر کا نذانہ
مشاعرےمیں گیا، اورنگ آباد، روہتاس ونوادہ کے متعدد شعرائےکرام شریک ہوئے اور اپنے طرحی کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
جن میں سرفہرست شعرا کے نام قابل ذکر ہیں۔ فاروق سریاوی، آصف رضا، شبرضیا اورنگ آبادی، امیر خسر و نظامی، شمم رہبر نوادوی، شمس الدین شمس، غلام احمد رضاگیاوی، خورشید رہبر پلاموی ان کےعلاوہ دوسرے حضرات نے بھی منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریبا تین بجے شب صلاۃ وسلام و مفتی شبیر سحر اورنگ آبادی کی دعا کے ساتھ اس مشاعرےکا اختتام ہوا۔