ETV Bharat / state

اورنگ آباد: آسمانی بجلی سے تحفظ کےلیے بیداری مہم - آسمانی بجلی سے تحفظ

بہار کے اورنگ آباد ضلع میں آسمانی بجلی سے ہر سال ہونے والے جان و مال کے نقصان سے تحفظ کیلئے آفات مینجمنٹ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے وسیع بیداری مہم کی شروعات کی گئی ہے۔

اورنگ آباد: آسمانی بجلی سے تحفظ کےلیے بیداری مہم

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:32 PM IST

اورنگ آباد میں آج ضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال نے دیہی علاقے میں عوام الناس کو آسمانی بجلی سے تحفظ سے متعلق بیدار کرنے کے مقصد سے کلکٹریٹ احاطہ سے” وجر پات سورکشا رتھ “ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمارپوریکا ، ضلع آفات مینجمنٹ افسر فتح فیاض بھی موجود تھے۔

جوروال نے بیداری رتھ روانہ کرنے کے بعد بتایاکہ ضلع میں گذشتہ سال آسمانی بجلی سے 29 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس سال ابھی تک اس کی زد میں آکر قریب ایک درجن سے زائد لوگوں کی موتیں ہوئی ہیں۔ ویسے میں یہ بیداری رتھ ضلع کے سبھی بلاکوں اور پنچایتوں میں گھوم ۔ گھوم کر شہریوں کو اس سے کیسے بچیں اس کیلئے بیدار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Yousuf Shah Chak: بہار میں آزاد کشمیر کے آخری بادشاہ کی قبر کے تحفظ کے لیے جدوجہد

ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ اگر بارش کی صورتحال ہو یا بارش ہورہی ہو تو باہر نہ نکلیں۔ اگر باہر میں یا کھیت میں ہوں تو کسی درخت کے نیچے یا تالاب کے نیچے نہ بیٹھیں۔بلکہ کسی مضبوط محفوظ مقام پر پہنچیں اور اپنی جان کی حفاظت کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.