ETV Bharat / state

اراضی تنازعہ کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ - پانچ افراد گرفتار

ریاست بہار کے کیمور میں لاک ڈاٶن کے دوران اراضی تنازع کے سبب پولیس پر چوتھی بار حملہ کیا گیا ہے۔

attack on policemen during land dispute case
اراضی تنازعہ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ
author img

By

Published : May 20, 2020, 1:49 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں درگاٶتی، رامگڑھ تھانہ حلقہ کے بعد نوآوں تھانہ حلقہ میں بھی پولیس پر مقامی رہاٸشیوں کے زریعہ حملہ کیا گیا۔

  • تنازع کے دوران گولی باری ہوئی:

اطلاعات کے مطابق ایک ہی طبقہ کے دو فریق زمینی تنازع کے سلسلے میں بحث و مباحثہ کرنے لگے۔ ایک فریق کے ذریعہ چلائی گٸ گولی باری میں دوسرے فریق کے چار لوگ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

  • پولیس فورس پر حملہ:

اطلاعات کے مطابق ملزمان کو تھانے لے جانے کے دوران مشتعل دیہاتیوں نے پولیس فورس پر حملہ کردیا۔ اس کی وجہ سے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو فرار ہونا پڑا۔

صورتحال کو ابتر ہوتے دیکھ کر موہنیاں ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ کیمور ایس پی بھی موقع پر پہنچ کر معاملے کوسلجھا دیا۔

بتادیں کی بندپوروا میں اراضی کے تنازعہ پر دونوں فریقوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ اس کے بعد گولی بھی چلائی گئی۔ اس دوران چار افراد زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.