پٹنہ: بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بن چکی ہے، لیکن آج حکومت کو فلور ٹیسٹ سے گزرنا ہے۔ آج اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بہت سے الزامات لگائے گئے۔ انہوں نے ان الزامات پر صفائی دینے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر وجے سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اس سے قبل اس لیے استعفیٰ نہیں دے رہا تھا کیونکہ میں الزامات کا جواب دینا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی ضابطے کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہمیشہ اصولوں کے مطابق کام کیا۔ ان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد غیر آئینی ہے۔' Bihar Assembly Speaker Vijay Sinha resigns
واضح رہے کہ اب نتیش حکومت کو فلور ٹیسٹ سے گزرنا ہے۔ نئی عظیم اتحاد حکومت آج ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ عظیم اتحاد کے پاس اکثریتی تعداد (122) سے زیادہ یعنی 164 ایم ایل اے ہیں، جب کہ بی جے پی کے پاس 76 ایم ایل اے ہیں۔
بہار میں عظیم اتحاد حکومت کے قیام کے بعد سبھی کی نظریں اس پر ٹکی ہوئی ہیں کہ اسمبلی اسپیکر وجے سنہا استعفیٰ دیں گے یا نہیں۔ اس سے قبل حکمران عظیم اتحاد ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر چکی ہے۔ ایسے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ بہار قانون ساز کے دو روزہ خصوصی اجلاس کے آغاز سے قبل اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ لیکن پھر انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: