ETV Bharat / state

اپوزیشن نے وزیر صحت منگل پانڈے کا جواب سننے سے کیا انکار - وزیر صحت منگل پانڈے

بہار کے مظفر پور میں ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم ( اے ای ایس ) سے بچوں کی ہلاکت کو لیکر ریاست کے وزیر صحت منگل پانڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے اپوزیشن نے آج اسمبلی میں ان کا بائیکاٹ کیا۔

اپوزیشن نے وزیر صحت منگل پانڈے کا جواب سننے سے کیا انکار
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 11:55 PM IST

اسمبلی میں وقفہ سوالات وجوابات کے دوران وزیر صحت منگل پانڈے سے سوال پوچھنے کیلیے اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے رویندر سنگھ کا نام پکارا تب انہوں نے کہاکہ وہ ایسے وزیر سے سوال نہیں پوچھیںگے جن کے استعفیٰ کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس کے بعد آرجے ڈی کے بھولا یادو ، آلوک کمار مہتا ، چندر شیکھر اور عبد السبحان نے بھی سوال نہیں پوچھا۔

اس کے بعد جب وزیر صحت منگل پانڈے جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو ) کے ونود پرساد یادو کے سوال کا جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے تب آڑجے ڈی اور کمیونسٹ پارٹی آ ف انڈیا مارکسوادی لینن وادی ( سی پی آئی ۔ مالے ) کے اراکین اپنی نشستوں سے ہی شوروغل اور نعرے بازی کرنے لگے ۔

'' آرجے ڈی اور مالے کے اراکین منگل پانڈے استعفیٰ دو ''، منگل پانڈے کو برخواست کرو کے نعرے لگا رہے تھے ۔
وقفہ سولات وجوابات کے دوران صحت محکمہ کے کل 33 سوالات آئے جن میں سے وزیر پانڈے نے 16 کے جواب شوروغل اور ہنگامے کے بیچ ہی دیئے ۔

آرجے ڈی اور کانگریس کے چودہ اراکین نے سوال ہی نہیں پوچھا جبکہ تین اراکین کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ان کے جوابات نہیں آئے ۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.