ETV Bharat / state

Ashwini Choubey Convoy Accident مرکزی وزیر اشونی چوبے کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، پانچ پولیس اہلکار زخمی - مرکزی وزیر مملکت برائے صحت

بہار کے بکسر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان اشونی چوبے کے قافلے میں شامل ایک کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی اس حادثے میں چار پولیس اہلکار اور گاڑی ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ Ashwini Choubey Escorting Vehicles Overturned

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 9:46 AM IST

اشونی چوبے کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

بکسر: مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و بکسر کے رکن پارلیمان اشونی کمار چوبے سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ اس حادثے میں تھانہ کورن سرائے کے چار پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ گاڑی ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے پٹنہ سے بکسر جارہے تھے اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس حادثے کے بعد مرکزی وزیر خود تمام زخمیوں کو ڈومراؤں سب ڈویژنل اسپتال لے گئے، جہاں تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دراصل، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے کورنسرائے متھیلا نارائن پور روڈ سے ہوتے ہوئے پٹنہ جا رہے تھے۔ اسی دوران سنکی پل کے قریب رات تقریباً ساڑھے نو بجے ان کے قافلے میں شامل کورن سرائے تھانے کی پولیس کی گاڑی سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔ اس حادثے میں چار پولیس اہلکار اور گاڑی ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوراً سب ڈویژنل اسپتال ڈومراؤں بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کی گاڑی جو حادثے کا شکار ہوئی ہے مرکزی وزیر اشونی چوبے کی انووا کار ان کے بالکل پیچھے چل رہی تھی۔ کار ڈرائیور کی عقلمندی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے بھی ڈومراؤں سب ڈویژنل اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں چار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہی کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ بتادیں کہ بہار حکومت کی پالیسیوں اور بکسر میں رام چریت مانس کی توہین سے ناراض بکسر کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر اشونی چوبے جمعہ سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ اس سلسلے میں وہ گزشتہ تین دنوں سے بکسر میں ہی تھے۔ حادثے کی جانکاری مرکزی وزیر نے خود ٹویٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بکسر سے پٹنہ جاتے ہوئے قافلے میں شامل کورنسرائے پولیس اسٹیشن کی کار ڈمراؤں کے متھیلا-نارائن پور روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھگوان شری رام کی مہربانی سے سب خیریت سے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کے ساتھ ڈمراؤں صدر اسپتال جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی وزیر اشونی چوبے پر سیاہی پھینکی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.