ETV Bharat / state

Anand Mohan Release آنند موہن کی رہائی معاملہ پر اسد اویسی کا سی ایم نتیش کمار پر حملہ

کہا جاتا ہے کہ سیاست دان ہر مسئلے پر اپنے طریقے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بہار میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب اویسی نے آنند موہن کی رہائی کو لے کر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آنند موہن کی رہائی
آنند موہن کی رہائی
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 7:29 AM IST

Updated : Apr 28, 2023, 7:54 AM IST

حیدرآباد/پٹنہ: آنند موہن کی رہائی کے معاملے پر سیاست گرما گئی ہے۔ اس معاملے کو لے کر نہ صرف بہار میں ہنگامہ ہے بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی اس معاملے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد سے بہار حکومت پر تنقید کی ہے۔ اویسی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو پر تنقید کی ہے۔

ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ "آئی اے ایس افسر کرشنیا کو ایک ہجوم نے قتل کر دیا تھا اور آج بہار حکومت جس طریقہ سے فیصلے لے رہی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں دوبارہ قتل کیا جارہا ہے ۔ اویسی نے کہا کہ بہا رکے وزیر اعلی نتیش کمار اور آ ر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو یہ بھول رہے ہیں کہ اس وقت کس کی حکومت تھی، کیا لالو یادو نے اس وقت جی کرشنیا کی بیوی سے ملاقات کی تھی؟ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ ایک آدمی کو بچانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے ۔

بی جے پی پر اویسی کا حملہ: اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ سب راجپوت ووٹ بینک کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اویسی نے اس معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے موقف پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی آنند موہن سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ بی جے پی کے لوگ بھی رہائی سے خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: Anand Mohan Released: ڈی ایم قتل کیس میں سزا یافتہ آنند موہن جیل سے رہا

اسد الدین اویسی نے کہا کہ نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کے نام پر پورے ملک میں گھوم رہے ہیں اور خود کو وزیر اعظم کا امیدوار بتا رہے ہیں۔ آپ (نتیش کمار) 2024 میں دلت برادری کو بتائیں گے کہ آپ نے اس شخص کو رہا کر دیا ہے جس نے ایک دلت افسر کو مارا ہے۔

سیاست کا کھیل: مجموعی طور پر تمام سیاستدان اس معاملے پر اپنے اپنے انداز میں سیاسی مفادات کے حصول کے لئے بیانات دے رہے ہیں ۔ فی الحال نتیش حکومت کے فیصلے پر کئی سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آگے کیا ہوگا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ یہ مسئلہ انتخابات میں ضرور اُٹھے گا۔ اب ایسی صورتحال میں فائدہ کس کو ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Last Updated : Apr 28, 2023, 7:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.