گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے یہاں ضلع کے بودھ گیا میں اجے کمار نامی نوجوان چاول ایک دانے پر 255 الفاظ لکھنے میں ماہر ہیں۔ ان کی مہارت کی وجہ سے وہ بہار میں کافی مشہور ہیں۔ Man Write 255 Words On Rise At Bodhgaya Gaya In Bihar
اجے کمار ہندی، انگلش، چائنیز اور جاپانی سمیت کئی زبانوں میں چاول کے دانے پر نام سے لے کر ہر طرح کے پیغام لکھ دیتے ہیں۔ تاہم اب اجے اردو سیکھ رہے ہیں۔ اجے کا کہنا ہے کہ موقع ملنے پر محبان اردو خوش کر انہیں اپنا قدرداں بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College مرزا غالب کالج نے انٹرکالج بیڈمنٹن چمپئن شپ کا خطاب جیتا
مہا بودھ مندر ہونے کی وجہ سے بودھ گیا پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ہرسال لاکھوں سیاح یہاں آتے ہیں۔ مہا بودھ مندر کے قریب اہم روڈ کے کنارے write your name on one rice کے نام سے ایک چھوٹا سا اسٹال لگاتے ہیں۔
اجے چاول کے ایک دانے پر نام لکھتے ہیں۔ اجے کے پاس ملک و بیرون ملک کے سیاحوں کے علاوہ بڑی تعداد عاشق جوڑے پہنچتے ہیں جو چاول کے دانے میں نشانی کے طور پر اپنے نام یا محبت کے پیغام لکھواتے ہیں۔
سال نو پر چاول رنگ کا تحفہ :
نئے سال 2023کی آمد عنقریب ہے سال نو کی آمد سے قبل چاول کے دانے پر نیک خواہشات لکھوانے کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ اجے کمار بتاتے ہیں کہ سال 2023کے پیش نظر ان کے پاس ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ دوست واحباب ایک دوسرے کو سال نو کی مبارک باد سے متعلق پیغامات لکھوانے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ایک رنگ کی قیمت 30سے 60روپیے تک ہی ہوتی ہےMan Write 255 Words On Rise At Bodhgaya Gaya In Bihar