ETV Bharat / state

بہار میں مانسون کی آمد - Meteorological Department issues alert in Bihar

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 5 دنوں میں بہار کے مختلف علاقے میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

بہار میں مانسون کی آمد
بہار میں مانسون کی آمد
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 4:52 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ ' آنے والے 5 دنوں میں بہار میں تیز بارش ہونے کے امکان ہیں۔

بہار میں مانسون کی آمد ۔ ویڈیو

اس دوران ماہر موسمیات آنند شنکر نے بتایا کہ 'بہار میں اس بار مانسون کافی سرگرم ہے جس کی وجہ زیادہ بارش ہونے کے امکان ہیں، انہوں نے کہا کہ 'جون میں معمول سے 70 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ اس لیے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

آنند شنکر نے کہا کہ 'جمعرات کو بھی بہار کے کئی اضلاع میں آئندہ 5 روز تک نارتھ سائیڈ اور سیمانچل کے پورے علاقے میں شدید بارش ہونے کے امکان ہیں ۔

اس دوران آنند شنکر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد تمام ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ خاص طور سے ان علاقوں میں جو نچلی سطح پر ہیں کیونکہ وہاں پانی کا زیادہ خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.