ETV Bharat / state

ارریہ ضلع کو ڈرون کے ذریعہ کیا جائے گا سینٹائزیشن

عالمی وبا کورونا سے تحفظ کے لیے جہاں کئی طرح کی تدابیر ہو رہی ہیں، وہیں اب ریاست بہار کے ارریہ ضلع کو ڈرون کے ذریعہ سینٹائیزیشن کیا جائے گا جس کے لئے ارریہ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ کے پہل پر چنئی سے دو ڈرون منگوائے گئے ہیں ۔جس کا آج ہوٹل دیا کے پاس نیشنل ہائی وے سڑک پر ٹرائل کیا گیا۔

ڈرون کے ذریعہ کیا جائے گا سینٹائزیشن
ڈرون کے ذریعہ کیا جائے گا سینٹائزیشن
author img

By

Published : May 29, 2021, 5:41 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات سے تحفظ کے ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے رکن پارلیمان نے ایک پہل کی۔ اور چنئی سے دو ڈرون منگوا کر اس کا ٹرائیل کرایا۔ اس موقع پر ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار اپنے کارکنان و ڈی ایس پی پشکر کمار بھی موجود تھے۔

ڈرون کے ذریعہ کیا جائے گا سینٹائزیشن

ان دنوں ارریہ صدر ہسپتال و ارریہ محکمہ صحت کی جس طرح لاپرواہی سامنے آ رہی تھی اس سے ہسپتال انتظامیہ و عوامی نمائندوں کو کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ایسے میں ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ارریہ کو کورونا وبا سے نجات دلانے کے لئے ڈرون سے سینٹائزیشن کرائیں گے اور ایسا کرنے والا ارریہ بہار کا دوسرا ضلع ہوگا. پردیپ کمار سنگھ کی اس پہل کی عوام ستائش کررہے ہیں۔ حالانکہ سینٹائزیشن کا کام آج ہی شروع ہونا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے آج صرف ٹرائل کر کے چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس تعلق سے پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ ڈرون سے سینٹائزیشن کا طریقہ سوشل میڈیا سے حاصل ہوا۔ اس کے بعد سے انہوں نے اس جانب پہل کی۔ ہوا کے ذریعہ ڈرون سے سینٹائزیشن کیا جائے گا۔ جبکہ زمین پر سینٹائزیشن کے لئے پنجاب سے سینٹائزیشن مشین منگوائی جا رہی ہے۔ اور ٹریکٹر کے ذریعہ ارریہ ضلع کے ہر حصے میں جا کر سینٹائیزیشن کرے گا.

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ موسم ٹھیک ہونے کے بعد ہی اس کام کو شروع کیا جائیگا۔ ان علاقوں کو ترجیحی بنیاد پر سینٹائز کیا جائے گا جو کورونا سے زیادہ متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون پانچ منزلہ جیسی بلند عمارت تک کو سینٹائز کرے گا. ارریہ ڈرون سے سینٹائزیشن کرنے والا بہار کا دوسرا ضلع بنے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.