ETV Bharat / state

ارریہ: کانگریس کارکنان کا صدر جمہوریہ کے نام خط

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:07 PM IST

کانگریس نے بھارت میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سلسلے میں صدر رام ناتھ کو خط لکھا ہے۔

congresss dharna
congresss dharna

ریاست بہار کے ارریہ میں کانگریسی کارکنان نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا اور ضلع کلکٹر کے معرفت ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند کے نام روانہ کیا۔

اس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں جس طرح سے ٹیکس لگا کر اضافہ کیا جا رہا ہے اس پر فوراً پابندی عائد کی جائے۔

ارریہ: کانگریس کارکنان کا صدر جمہوریہ کے نام خط

کانگریس کے ضلع صدر انیل کمار سنہا کی قیادت میں ضلع کلکٹریٹ میں دھرنا استھل پر بیٹھ کر احتجاج کیا، اس دھرنے میں ارریہ رکن اسمبلی عابدالرحمن، کانگریس کے ضلع نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم، عابد حسین انصاری، عبد السلام، معصوم رضا ، دنیش سنگھ ، خورشید احمد، پروفیسر ایم اے ایم مجیب وغیرہ شامل ہوئے۔

ضلع صدر انیل کمار سنہا نے بتایا 'صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کئے گئے میمورنڈم میں ہم لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لگائے جانے والے ٹیکس فوراً کم کئے جائیں تاکہ عام آدمی اور کسانوں کو مناسب اور سستی قیمت پر پٹرول اور ڈیزل مہیا ہو سکے، اس وقت جب کہ کووڈ-19 جیسی مہلک وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں قیمت انتہائی نچلے درجہ پر پہنچ گئی ہیں لیکن پھر بھی مارکٹ میں خریدار نہیں ہیں، ایسے میں مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر نئے نئے ٹیکس لگا کر مسلسل قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.