ETV Bharat / state

ارریہ : تبلیغی جماعت سے وابستہ 18 غیرملکی افراد پولس حراست میں - غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

ارریہ پولس نے لاک ڈاؤن کے سبب سختی تیز کرتے ہوئے شہر کے چاندنی چوک میں واقع جامع مسجد سے تبلیغی جماعت میں آئے 18 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے کر جیل رسید کر دیا ہے ، ان لوگوں پر ٹورسٹ ویزا کا غلط استعمال کر مذہبی پروگرام میں شرکت کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے. ان تمام افراد کو پہلے صدر ہسپتال جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے. دفعتا ہوئی اس کارروائی سے شہر میں کھلبلی مچ گئی ہے. ان میں ملیشیا سے آئے نو افراد کو جامع مسجد میں کورنٹائین پر رکھا گیا تھا جبکہ بنگلہ دیش سے آئے 9 افراد کو نرپت گنج کے رواہی گاؤں میں رکھا گیا تھا.

18 غیر ملکی افراد پولس حراست میں
18 غیر ملکی افراد پولس حراست میں
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:35 PM IST

وہیں اس معاملے پر ایس ڈی پی او پسکر کمار نے کہا کہ یہ جماعت سے منسلک ملیشائی باشندےٹورسٹ ویزا پر بھارت آئے تھے، ان لوگوں نے تعلیمی مرکز کے پروگرام میں بھی حصہ لیا تھا، ا یہ لوگ شہر کے جامع مسجد میںمقیم تھے، غیر ملکی آئین کے تحت ان ملیشائی باشندوں کو ضلع کے ایس پی دفتر میں اس کی اطلاع دینی ہوتی ہے ۔مگر ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا. اسی بات کو لیکر گزشتہ شام غیر ملکی آئین کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت نگر تھانہ میں معاملہ نمبر 297/20 اور نرپت گنج تھانہ میں معاملہ نمبر 158/20درج کیا گیا تھا، جس کے تحت آج یہ کارروائی کی گئی ہے۔

پسکر کمار نے کہا کہ گرفتار کئے گئے ان 18 غیر ملکی افراد کو ارریہ کورٹ کے انچارج سی جی ایم سنجیو کمار کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد ضروری پوچھ تاچھ کر ان لوگوں کو ارریہ جیل بھیج دیا گیا. ادھر ضلع کی ایس پی دھورت سائلی نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سبھی غیر ملکی افراد ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.