ریاست بہار کے گیا میں مزدوری کرنے پہنچنے والوں اور غریبوں کے لئے حکومت نے دین دیال انتودئے منصوبے کے تحت رین بسیروں کی تعمیر کرائی ہے تاکہ غریب مزدوروں کی رات آرام و سکون سے گزرے، لیکن یہاں انتظامات کے نام پر محض خانہ پوری ہے۔
شہر میں واقع رین بسیرا کی دیکھ بھال کی ذمہ داری گیا میونسپل کارپوریشن کی ہے۔ شہر میں رین بسیرا کی تعداد سات ہے، لیکن یہاں قریب سبھی رین بسیرا میں کچھ نہ کچھ سامان اور سہولت کی کمی ہے، کہیں پنکھے خراب ہیں تو کہیں مچھر دانی کئی مہینے سے نہیں ہے۔
موسم سرما ہے اور ضلع گیا ریاستی سطح پر سب سے سرد ضلع ہوتا ہے۔ باوجود کہ ان رین بسیرا میں ٹھنڈک سے محفوظ رکھنے کے انتظامات مکمل نہیں ہیں۔ یہاں پتلی سی ایک ایک کمبل ہر بیڈ پر رکھی ہوئی نظر آتی ہے جوکہ سرد موسم کے لیے ناکافی ہے سب سے زیادہ گاندھی میدان میں واقع رین بسیرے کی حالت انتہائی خراب ہے۔
غریبوں کورات میں ٹھہرنے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے، ٹھہرنے کے لیے ایک روپیہ بھی فیس کے طور پر نہیں دینا پڑتا ہے، لیکن یہاں صاف پانی اور کھانے کے لیے باہر جانا پڑتا ہے۔
رین بسیرا غریبوں کو سونے کے لئے گدا چادر کمبل مچھر دانی اور پنکھا لگا ہے، لیکن وہ پھٹے پرانے اور گندے نظر آئے، جب کہ پنکھا ایک سال سے خراب پڑا ہے۔
ساتھ ہی دلجوئی کے لیے ایک ٹی وی بھی لگی ہے، جس میں سے رین بسیرا میں کئی مہینوں سے ٹی وی خراب ہے۔
کیئرٹیکر امیش سنگھ نے کہا کہ گاندھی میدان کے پاس واقع تین رین بسیرا ہیں، کمبل کی کمی ہے۔ بڑے صاحب یعنی کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جائزہ لینے آئے تھے، کمبل کی کمی کے متعلق بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کمبل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رین بسیرا میں موجود ایک مزدور راجیش گھنہ نے کہا کہ ہم بے سہارا لوگوں کے لیے جوبھی انتظامات مفت میں ملتے ہیں، وہ ہمیں اچھے لگتے ہیں لیکن پھر بھی تکلیف اس بات کی ہوتی ہے کہ حکومت کے سارے انتظامات کے باوجود ہم تک وہ سہولتیں نہیں پہنچتی ہیں۔
رین بسیرا کے مینیجر آکاش نے کہا کہ انتظامات بہتر ہیں کبھی کبھی کچھ چیزیں خراب یا کم ہوجاتی ہیں لیکن اسے پورا کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھنڈ بڑھی ہے تو یہاں ٹھہرنے والوں کی بھی تعداد بڑھی ہے۔
مزید پڑھیں:
مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے
اس سلسلے میں گیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ موسم سرما کو دیکھتے ہوئے آج ہی ان کی طرف سے کمبل وغیرہ کے لیے آرڈر کیے جائیں گے۔ زیادہ ٹھنڈک بڑھتی ہے تو الاؤ جلانے کا بھی انتظام ہوگا۔ رین بسیرا کے خراب انتظامات پر انہوں نے کہا کہ وہ جائزہ لے کر خود ہی کاروائی کی ہدایت دیں گے۔