ETV Bharat / state

شمالی بہار کا بہتر سیاحتی مقام ہوگا ارریہ: وزیر نیرج کمار

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 9:55 PM IST

بہار حکومت کے ماحولیاتی وزیر نیرج کمار ببلو آج بایو ڈائیورسٹی پارک کا جائزہ لینے ارریہ پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ 'بہار کا سب سے بہتر سیاحتی مقام اب ارریہ ہوگا۔

شمالی بہار کا بہتر سیاحتی مقام ہوگا ارریہ: وزیر نیرج کمار
شمالی بہار کا بہتر سیاحتی مقام ہوگا ارریہ: وزیر نیرج کمار

ارریہ: بہار حکومت کے ماحولیاتی و آبی وزیر نیرج کمار ببلو آج ارریہ کے کسیار گاؤں میں واقع بایو ڈائیورسٹی پارک کا جائزہ لینے پہنچے اور محکمہ کے افسران کے ساتھ پارک کا معائنہ کیا۔

اس دوران ماحولیاتی وزیر نے کہا کہ 'جس طرح سے ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایکو ٹوریزم کو فروغ دینے کے لئے راجگیر پر توجہ دے رہے ہیں۔ ٹھیک اسی طرز پر بائیو ڈائورسٹی پارک کو بھی خوبصورت بنانے کے لئے ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں۔

وزیر نیرج کمار ببلو نے کہا کہ 'ارریہ کو جلد ہی بہار کا دوسرا چڑیاگھر کا تحفہ بھی ملنے والا ہے، رانی گنج میں واقع برچھ واٹیکا کو چڑیاگھر کی شکل دینے کی بات ہو رہی ہے، جو بہار کا دوسرا چڑیاگھر ہوگا۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہر روز بندروں کے ذریعہ مختلف مقامات کو نقصان پہنچانے کی اطلاع ملتی رہتی ہے' اس کے پیش نظر ہمارا منصوبہ ہے کہ ارریہ میں دس ایکڑ زمین کی حصولیابی کرکے ایک باغیچہ بنایا جائے، جس میں تمام بندروں کو رکھا جائے گا اور بندروں کے کھانے پینے کا خاص نظم بھی باغیچے میں کیا جائے گا جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے ۔

وہیں وزیر نے کہا کہ 'بایو ڈائیورسٹی پارک کو جلد ہی جدید آلات سے لیس کیا جائے گا، ساتھ ہی بچوں کی تفریح کے لئے متعدد آلات مہیا بھی کرایا جائے گا، اس دوران نیرج کمار ببلو نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پارک کے اندر تین درخت بھی لگائے۔

اس موقع پر نرپت گنج رکن اسمبلی جے پرکاش یادو، بھاجپا ضلع صدر سنتوش سرانہ،ایس ڈی او شیلیش چندر دیواکر، ایس ڈی پی او پشکر کمار کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.