ETV Bharat / state

ارریہ: چار دنوں تک مسلسل بارش و آسمانی بجلی گرنے الرٹ

author img

By

Published : May 27, 2021, 4:50 PM IST

محکمہ موسمیات نے ارریہ میں بھی yaas cyclone کے اثر کی پیش گوئی کی ہے۔ طوفان کی وجہ سے یہاں بھی کل سے ہی تیز ہوا کے ساتھ مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

araria weather alert
ارریہ میں یاس طوفان کا اثر

بنگال و اڈیشہ کی کھاڑی میں آئے یاس طوفان کا اثر بہار کے تمام اضلاع میں صاف طور سے دکھائی دے رہا ہے۔ نصف سے زائد اضلاع میں آندھی طوفان کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش ہو رہی ہے۔

بارش کے سبب ارریہ کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس گر گیا ہے، ہوا میں ٹھنڈک کی شدت کی وجہ سے رات کے وقت پنکھا و کولر بند کر کے سونا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب جاری الرٹ میں کہا گیا ہے ارریہ میں آئندہ چار دنوں تک تیز رفتار ہوا کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس لیے لوگ اس دوران چوکنا رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

araria weather alert
ارریہ میں یاس طوفان کا اثر

محکمہ موسمیات کے افسر و سائنٹسٹ پربھات کمار کے مطابق بنگال کی کھاڑی میں آئے طوفان سے سیمانچل میں بھی دباؤ بنا ہوا ہے جس کا اثر صاف طور سے دکھائی دے رہا ہے۔

اس وقت ارریہ میں 45 سے 50 کیلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جن لوگوں کے مکان گھاس پھونس کے ہیں وہ اپنے مکانوں کی حفاظت مضبوط طریقہ سے کر یں۔
پربھات کمار نے بتایا کہ ایسے وقت میں کسان کو بھی اپنے غلہ کی حفاظت اور مویشی کو اونچے مقامات پر لے جانے کی نظم کر لینا چاہیے۔

araria weather alert
ارریہ میں یاس طوفان کا اثر

سیمانچل سیلاب زدہ علاقہ ہے، یہاں ہر سال بارش کے زمانے میں سیلاب آتا ہے۔ گزشتہ روز سے ہو رہی بارش سے یہاں کی ندی میں طغیانی دکھائی دے رہی ہے۔

لہٰذا کسان و نشیبی علاقوں میں رہنے والے قبل از وقت محفوظ مقامات کی نشاندہی کر لیں۔ وہیں، مسلسل بارش سے شہر کی سبزی منڈی میں کیچڑے کا انبار لگ گیا ہے، یہاں آنے والے مسافروں کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.