ETV Bharat / state

ارریہ: غیر قانونی شراب سے بھرا ٹرک ضبط - سخت پاندیوں کے باوجود  شراب اسمگلنگ

بہار کے ارریہ میں ضلع انتظامیہ کے سخت پاندیوں کے باوجود  شراب اسمگلنگ کا کاروبار رکنے کا نام نہیں لے رہاہے، آئے دن غیر قانونی شراب کے ساتھ اسمگلر پکڑے جا رہے ہیں۔اس کے بعد بھی ان پر لگام نہیں لگ رہا ہے۔

ارریہ: غیر قانونی شراب سے بھرا ٹرک ضبط
ارریہ: غیر قانونی شراب سے بھرا ٹرک ضبط
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 12:10 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:12 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں سیمانچل سرحد سے قریب مشرقی بنگال سے شراب اسمگلر غیر قانونی شراب لا کر سیمانچل کے مختلف اضلاع ہوتے ہوئے متھلانچل سمیت صوبہ کی راجدھانی تک پہنچتے ہیں۔

ارریہ: غیر قانونی شراب سے بھرا ٹرک ضبط

وہیں ارریہ پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب ارریہ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کے دوران ایک ٹرک کو شبہ کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گی۔

ٹرک میں باہر سے دھان کی بھونسی بھری ہوئی تھی اور شراب کے کارٹون اندر رکھے ہوئے تھے، ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کے بعد اسی کی نشاندہی پر مزید شراب سے بھرے تین ٹرک کا پتہ چلا۔ جو پہلے سے ارریہ زیرو مائل کے پٹرول پمپ کے پاس کھڑے تھے۔

ارریہ سٹی پولیس و محکمہ ایکسائز مستعدی دکھاتے ہوئے فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور تین ٹرک سمیت دو ڈرائیور کو پکڑنے میں کامیاب رہی، جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

چاروں ٹرک کو ارریہ پرانے جیل لانے کے بعد شراب کے کارٹون کی گنتی کی جا رہی ہے۔ موقع پر ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سمیت اعلیٰ افسران بھی پہنچے اور معاملے کی جانکاری لی۔

اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کے انچارج افسر سنجیت کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بنگال کے سلی گڑی سے شراب کی گاڑیاں ارریہ کے راستے دربھنگہ، مظفرپور لے جائی جارہی تھی۔

'ہم لوگوں نے فوراً مستعدی کے ساتھ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کی شروعات کی جس میں یہ کامیابی ملی۔

بتایا جا رہا کہ ضبط کی گئی ٹرک پنجاب کی ہے، گرفتار کیے گئے شخص پریم سنگھ، جسدیپ سنگھ سمیت گرپریت سنگھ کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے اب تک 1409 شراب کے کارٹون برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ابھی گنتی جاری ہے، اندازے کے مطابق ضبط کی گئی غیر قانونی شراب کی قیمت 50 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

Intro:ارریہ میں شراب کے چار ٹرک پکڑائے، تین گرفتار

ارریہ : ضلع انتظامیہ کے لاکھ کوششوں کے بعد بھی ارریہ میں شراب تسکری کا دھندہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آئے دن شراب کی بڑی بڑی کھیپ اور تسکر پکڑے جا رہے ہیں اس کے بعد بھی اس پر لگام نہیں لگ رہا. سیمانچل سرحد سے قریب مشرقی بنگال سے تسکر شراب کی کھیپ لے کر چلتے ہیں اور سیمانچل کے مختلف اضلاع ہوتے ہوئے متھلانچل سمیت صوبہ کی راجدھانی تک پہنچتے ہیں.

Body:اسی ضمن میں آج ارریہ پولس کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب ارریہ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کے دوران ایک ٹرک کو شک کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گی، ٹرک میں باہر سے دھان کی بھونسی بھری ہوئی تھی اور شراب کے کارٹون اندر رکھے ہوئے تھے، ڈرائیور کو گرفتار کر اس سے پوچھ تاچھ کے بعد اسی کی نشاندہی پر مزید شراب سے بھرے تین ٹرک کا پتہ چلا جو پہلے سے ارریہ زیرو مائل کے پٹرول پمپ کے پاس کھڑی تھی، ارریہ نگر پولس و محکمہ ایکسائڈ نے مستعدی دکھاتے ہوئے فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور تین ٹرک سمیت دو ڈرائیور کو پکڑنے میں کامیاب رہی جبکہ ایک فرار ہو گیا. چاروں ٹرک کو ارریہ پرانے جیل لے آئی اور شراب کے کارٹون کی گنتی کا کام جاری ہے. موقع پر ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سمیت اعلیٰ افسران بھی پہنچے اور معاملے کی جانکاری لی.

Conclusion:محکمہ ایکسائڈ کے انچارج افسر سنجیت کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بنگال کے سلی گڑی سے شراب کی گاڑیاں ارریہ کے راستے دربھنگہ مظفرپور لے جایا جا رہا ہے، ہم لوگوں نے فوراً مستعدی کے ساتھ ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم کی شروعات کی جس میں یہ کامیابی ملی. یہ سارے ٹرک پنجاب کے ہیں، جن کی گرفتاری ہوئی ہے ان میں پریم سنگھ، جسدیپ سنگھ، شہید بھگت سنگھ، گرپریت سنگھ کے نام شامل ہیں. اب تک 1409 شراب کے کارٹون برآمد کر لئے گئے ہیں ابھی گنتی جاری ہے، اندازہ کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ کی قمیت کی شراب ضبط کی گئی ہے.

بائٹ....... سنجیت کمار ، انچارج افسر، محکمہ ایکسائڈ ارریہ
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.