ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میں منعقد یوم جمہوریہ تقریب میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ضلع پریشد میں چئیرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم ، نگر پریشد میں چئیرمین رتیش رائے ، امارت شرعیہ میں مولانا ایوب نظامی قاسمی، نگر تھانہ میں ایس ایچ او سنیل کمار نے پرچم کشائی کے فرائض انجام دئے.
سبھاش اسٹیڈیم میں سب سے پہلے ضلع کلکٹر نے پریڈ کی سلامی لی، اس کے بعد ضلع کلکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارریہ ضلع کو نیا ارریہ بنانے میں ارریہ کی عوام کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال میں تمام لوگ کووڈ وبا سے گزرے ہیں۔، انتظامیہ پوری ذمہ داری اور جوابدہی کے ساتھ ہر محاذ میں عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے، ابھی ویکسین ٹیکہ دئے جانے کا کام جاری ہے ۔اور امید ہے کہ اس ہدف کو بہت جلد مکمل کرلیاجائیگا ۔
ضلع پریشد میں پرچم کشائی کے بعد چئیرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کی آزادی میں بے شمار لوگوں نے قربانیاں پیش کی ہیں ۔ اس کے بعد قانون سازی ہوی ۔اور اس کا نفاذ عمل میں آیا ۔اور اب اس آئین کے قدوروں اور اس کی تحفظ کی ذمہ داری بطور شہری ہم پر فرض ہے ۔
امارت شرعیہ میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے مولانا ایوب نظامی قاسمی نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی قربانی یاد دکھنے کی ضرورت ہے۔ جنہوں نے اپنی قربانیاں پیش کر اس ملک کو سینچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل اس پہلور اور تواریخ سے واقف ہو کہ ہمارے اسلاف کن کن مراحل سے گزرے۔ جس کے بعد آج ہم آزاد ی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
اس موقع پر امارت شرعیہ کے قاضی شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی ،مفتی امان اللہ قاسمی، حافظ منیب احمد وغیرہ بھی موجود تھے.