ETV Bharat / state

ارریہ: دو روزہ 'یوا مہوتسو' کے لیے میٹنگ - ضلع کھیل آفیسر شمبھو کمار نے میٹنگ کی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ریاستی حکومت کے محکمہ فن و ثقافت کی جانب سے ہر برس کی طرح امسال بھی ضلعی سطح پر ٹاؤن ہال میں دو روزہ رنگا رنگ یوا مہوتسو پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ارریہ: دو روزہ رنگا رنگ 'یوا مہتسو' کے لیے میٹنگ
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 8:34 PM IST

دو روزہ پروگرام کی تیاری کے لیے ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کی صدارت میں ایک اہم نشست ضلع کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی۔

ارریہ: دو روزہ رنگا رنگ 'یوا مہتسو' کے لیے میٹنگ

اس نشست میں ضلع کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے پر غور و خوض کیا۔

نشست میں شامل لوگوں نے پروگرام کی کامیابی کو لے کر اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ یہ پروگرام سال میں ایک مرتبہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہوتا ہے، اس طرح کے پروگرام میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

اس موقع پر سماجی کارکن ستیندر شرن نے کہا کہ ارریہ کے نوجوانوں کے لیے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اس پروگرام کو منعقد کرنے کے لیے محکمہ فن و ثقافت کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے دئے گئے ہیں۔

پروگرام میں فاربس گنج سب ڈویژن اور ارریہ سب ڈویژن سے پہلے طلباء و طالبات کا اسکولی سطح پر انتخابی مقابلہ ہوگا، اس کے بعد جن طلباء کا انتخاب ہوگا وہ 20 اور 21 نومبر کو ہونے والے اس پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس سلسلے میں ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے کہا کہ اس پروگرام میں جن بچوں کی کارکردگی اچھی ہوگی اسی بنیاد پر دوبارہ ماہ دسمبر میں ریاستی سطح پر موتیہاری میں ہونے والے پروگرام میں وہ ارریہ ضلع کی نمائندگی کریں گے اس لیے اساتذہ کرام طلباء و طالبات کی بہتر انداز میں تیاری کرائیں۔

اس پروگرام میں لوک گیت، ڈرامہ، تصویری مقابلہ، شہنائی، سارنگی، ہاتھ سے بنی مختلف اشیا، لوک گاتھا، طبلہ، بانسری مقابلہ وغیرہ شامل ہیں۔

وہیں اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور ضلع کھیل آفیسر شمبھو کمار نے کہا کہ تیاری کو لیکر کئی مختلف کمیٹی بنائی گئی ہیں اور ہمیں امید ہے ہر برس کی طرح اس مرتبہ بھی پروگرام سے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔

Intro:ارریہ میں دو روزہ رنگا رنگ ضلعی یوا مہتسو 20،21 نومبر کو

ارریہ : ریاستی حکومت کے محکمہ فن و ثقافت کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ضلعی سطح پر ارریہ شہر کے ٹاون ہال میں دو روزہ رنگا رنگ یوا مہتسو پروگرام کا انعقاد ہو رہا ہے جس کی تیاری کو لیکر آج ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کی صدارت میں ایک اہم نشست ضلع کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی. اس نشست میں ضلع کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے ماہر فن نے شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی پر غور و خوض ہوا.

Body:نشست میں شامل لوگوں نے پروگرام کی کامیابی کو لے کر اظہار خیال کیا اور کہا کہ یہ پروگرام سال میں ایک بار ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہوتا ہے، اس طرح کے پروگرام میں ہم لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے. سماجی کارکن ستیندر شرن کہا کہ ارریہ کے نوجوانوں کے لئے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر وہ اپنی صلاحیت کو دکھا کر آگے بڑھ سکتے ہیں. اس پروگرام کو منعقد کرنے کے لئے محکمہ فن و ثقافت کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے دئے گئے ہیں. پروگرام میں فاربس گنج سب ڈویژن اور ارریہ سب ڈویژن سے پہلے طلباء و طالبات کا اسکولی سطح پر انتخابی مقابلہ ہوگا، اس کے بعد جن طلباء کا انتخاب ہوگا وہ 20،21 نومبر کو ہونے والے اس پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے.

Conclusion:ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے کہا کہ 20،21 نومبر کو ہونے والے پروگرام میں جن بچوں کا بہترین کارکردگی ہوگی اسی بنیاد پر پھر دسمبر ماہ میں ریاستی سطح پر موتی ہاری میں ہونے والے پروگرام میں وہ ارریہ ضلع کی نمائندگی کریں گے. اس لئے سب سے اہم چیز ہے طلباء و طالبات کو اس تعلق سے اچھے سے تیاری کرائیں. اس پروگرام میں جو پروگرام پیش ہونے ہیں ان میں لوک گیت، نوٹنکی مقابلہ، تصویری مقابلہ، شہنائی، سارنگی، ہاتھ سے بنے مختلف سامان، لوک گاتھا، تبلہ، بانسری مقابلہ وغیرہ شامل ہے. وہیں اس پروگرام کو کوآرڈینیٹر ضلع کھیل آفیسر شمبھو کمار نے کہا کہ تیاری کو لیکر کئی الگ الگ کمیٹی بنائی گئی ہے. ہمیں امید ہے ہر سال کی اس سال بھی پروگرام سے لوگ لطف اندوز ہوں گے.

بائٹ...... شمبھو کمار ، ضلع کھیل آفیسر
بائٹ..... ستیندر شرن ، سماجی کارکن (پہچان ، سفید داڑھی)

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.