ETV Bharat / state

یوم عاشورہ خصوصی رحمت کا حامل - وجوانوں سے خرافات سے بچ نے کی اپیل

ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والے علما کرام و دانشوروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں نوجوانوں سے خرافات سے بچنے کی اپیل کی۔

نوجوان محرم میں خرافات سے بچیں
author img

By

Published : Sep 9, 2019, 11:06 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:45 AM IST

اس موقعے پر علما کرام نے ماہ محرم کی فیضلت کا ذکر تے ہوئے کہا کہ 'محرم کا مہینہ برکت والا مہینہ ہے۔ اس کی دسویں تاریخ کو یوم عاشورہ کہا جاتا ہے، یہ دن اللہ تبارک و تعالیٰ کے نزدیک خصوصی رحمت، بڑی عظمت و بزرگی، برکت کا حامل اور فضل و شرف والا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محرم کا روزہ ہے اور فرض نماز کے بعد افضل نماز تہجد کی نماز ہے۔ ( مسلم شریف)۔'

نوجوان محرم میں خرافات سے بچیں
نوجوان محرم میں خرافات سے بچیں

انہوں نے مزید کہا کہ 'محرم کی ایک تاریخ سے لے کر دسویں تاریخ تک ہونے والی بدعت و خرافات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شہادت کا جام اس لیے نہیں پیا تھا کہ لوگ خرافات شروع کردیں بلکہ یہ مہینہ تو غم خواری کا مہینہ ہے اور اپنے اندر ایک داعیہ پیدا کرنے کا مہینہ ہے کہ حق کے لیے اپنی گردن تک کٹا دیں گے مگر باطل کے آگے سر نہ جھکائیں گے۔'

یوم عاشورہ خصوصی رحمت کا حامل

قاضی شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ 'عاشورہ کے روز ہر نیک کام کا بڑا اجر ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص دسویں محرم کا روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اسے دس ہزار فرشتوں کی عبادت اور دس ہزار شہداءکا ثواب عطا فرماتا ہے۔'

مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ 'رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص عاشورہ کے روز اپنے گھر والوں پر کھانے پینے میں کشادگی اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ سال بھر اس کے مال و زر میں وسعت عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے راستے میں شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ وہ دنیا سے اوجھل ہوتے ہیں۔'

قاری نیاز احمد قاسمی نے کہا کہ 'اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھول تاشے کو ختم کرنے کے لیے بھیجا تھا اور حضرت امام حسین کی شہادت کے بعد کسی صحابہ نے تعزیہ داری نہیں کی تو بھلا آج کا مسلمان ایسا کیوں کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہا ہے۔'

ماسٹر ارشد انور الف نے کہا کہ 'آج ضرورت ہے سماج کے نوجوانوں کو بیدار کرنے کی کہ وہ جس خرافات میں مبتلا ہیں۔ دین اسلام اس کی بالکل بھی اجازت نہیں دیتا بلکہ ایسا کر کے وہ شہداء کربلا کی روح کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔'

Intro:محرم الحرام میں خرافات سے بچیں نوجوان : علماء کرام کی اپیل

ارریہ : محرم الحرام کا مہینہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کو قرآن کریم نے حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے اور اس کی دسویں تاریخ کو یوم عاشورہ کہا جاتا ہے، یہ دن اللہ تبارک و تعالیٰ کی خصوصی رحمت، بڑی عظمت و بزرگی، برکت کا حامل اور فضل و شرف والا ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محرم کا روزہ ہے اور فرض نماز کے بعد افضل نماز تہجد کی نماز ہے ( مسلم شریف)

Body:ارریہ کے علماء کرام و دانشوران نے محرم کی ایک تاریخ سے لیکر دسویں تاریخ تک ہونے والی بدعت و خرافات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شہادت کا جام اس لئے نہیں پیا تھا کہ لوگ کل ہوکر یزیدی عمل شروع کر دیں، بلکہ یہ مہینہ تو غم خواری کا مہینہ ہے اور اپنے اندر ایک داعیہ پیدا کرنے کا مہینہ ہے کہ حق کے لئے اپنے گردن تک کو کٹا دیں گے مگر باطل کے آگے سر نہ جھکائیں گے. قاضی شریعت مفتی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ عاشورہ کے دن ہر نیک کام کا بڑا اجر ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص دسویں محرم کا روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اسے دس ہزار فرشتوں کی عبادت اور دس ہزار شہدا کا ثواب عطا فرماتا ہے.

Conclusion:مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص عاشورہ کے دن اپنے گھر والوں پر کھانے پینے میں کشادگی اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ سال بھر اس کے مال و زر میں وسعت عطا فرماتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے راستے میں شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ وہ دنیا سے اوجھل ہوتے ہیں. قاری نیاز احمد قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کو دھول تاشہ کو ختم کرنے کے لئے بھیجا تھا اور حضرت امام حسین کی شہادت کے بعد کسی صحابہ نے تعزیہ داری نہیں کی تو بھلا آج کا مسلمان ایسا کیوں کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہی ہے. ماسٹر ارشد انور الف نے کہا کہ آج ضرورت ہے سماج کے نوجوانوں کو بیدار کرنے کی کہ وہ جس خرافات میں مبتلا ہیں دین اسلام اس کی بالکل بھی اجازت نہیں دیتی بلکہ ایسا کر کے وہ شہداء کربلا کی روح کو تکلیف پہنچا رہے ہیں.

بائٹ...... مفتی عتیق اللہ رحمانی ، قاضی شریعت، دارالقضاء امارت شرعیہ، ارریہ ( پہچان، کالی صدری پہنے ہوئے)
بائٹ..... مفتی ہمایوں اقبال ندوی ، مدرس مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ (پہچان ، لمبی ٹوپی پہنے ہوئے)
بائٹ..... قاری نیاز احمد قاسمی ، نائب سکریٹری ، جمعیت علماء ہند ارریہ (پہچان، گول ٹوپی اور چشمہ)
بائٹ...... ماسٹر ارشد انور الف، استاذ آزاد اکیڈمی ہائی اسکول ارریہ (پہچان ، شرٹ پہنے ہوئے اور ہلکی سفید و کالی داڑھی)
Last Updated : Sep 30, 2019, 1:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.