ETV Bharat / state

ارریہ: کسان تحریک کی حمایت میں سڑکوں پر آئے کسان اور مزدور

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 4:54 PM IST

ملک بھر کے الگ الگ ریاستوں میں زرعی قوانین کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر اب کسان سے لیکر مزدور طبقہ و دیگر عوام سڑکوں پر اتر کر زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Araria: Farmers and laborers took to the streets in support of the peasant movement
ارریہ: کسان تحریک کی حمایت میں سڑکوں پر آئے کسان اور مزدور

دارالحکومت دہلی میں بھی دیگر ریاستوں کے کسان پہنچ کر زبردست احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کے ساتھ کسانوں کی گفت و شنید بھی بے اثر ثابت ہو رہی ہے، کسان اپنے مطالبات سے پیچھے پٹنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ حکومت زرعی قوانین واپس لینے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی ہے۔

اسی ضمن میں آج ارریہ کی سڑکوں پر سینکڑوں کسان و مزدوروں نے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے زرعی قوانین واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔

کسانوں کی حمایت میں سی پی آئی، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی مالے، راشٹریہ جنتا دل، کانگریس کے علاوہ جن جاگرن شکتی یونین، حیدر یاسین فاؤنڈیشن کے کارکنان نے شہر کے چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک،کالی مندی، زیرو مائل وغیرہ جگہوں پر ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، اس کے بعد چاندنی چوک پہنچ کر ریلی جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گئی۔

کانگریس کے ضلع صدر انل کمار سنہا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو تین قوانین بنائے ہیں اسے ہر حال میں واپس لیا جائے، ساتھ ہی کسانوں کی دھان خریداری کو ایم ایس پی پر کیا جائے، ابھی جو قانون لایا گیا ہے اس سے کسانوں کی حالت مزید بدحال ہوگی۔

راشٹریہ جنتا دل خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب نے کہا کہ جو حکومت کسان کی نہیں ہو سکتی بھلا وہ بھارت کے عوام کی کیسے ہو سکتی ہے، اس تحریک میں کسان بھائی کے ساتھ یہ ہندوستانی عوام شانہ بشانہ ہے، یہ حکومت صرف سرمایہ داروں کی سنتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.