ETV Bharat / state

ارریہ: ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کورونا ویکسین لگوایا - urdu news

ارریہ کے کلکٹر پرشانت کمار نے آج تمام ضابطے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا کا ٹیکہ لگایا۔ اس کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے۔'

ارریہ: ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کورونا ویکسین لگوایا

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 3:52 PM IST

بہار میں ضلع ارریہ کے کلکٹر پرشانت کمار نے آج صدر ہسپتال پہنچ کر تمام ضابطے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا کا ٹیکہ لگایا۔

ویکسین لینے کے بعد مقررہ طے شدہ وقت کے مطابق 30 منٹ تک ضلع کلکٹر کو میڈیکل آبزرویشن میں رکھا گیا، جہاں انہوں نے خود کو فٹ محسوس کیا۔

ویڈیو

ضلع کلکٹر کو کورونا ویکسین دیتے وقت ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار، ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف، ڈی آئی او ڈاکٹر معز احمد، ایس ڈی او شیلیش چندر دیواکر کے علاوہ محکمہ کے متعدد ملازمین موجود تھے۔

ویکسین لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے، اسے لے کر کسی طرح کا خوف لوگوں میں نہیں ہونا چاہیے، اب تو میں نے بھی ویکسین لے لیا ہے، اس لئے لوگوں کو بھی بے خوف ہوکر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین لینا چاہیے۔'

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد: فرنٹ لائن پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ٹیکہ کاری

ضلع کلکٹر نے کہا کہ 'ارریہ ضلع میں اب تک 9364 میں سے 8083 لوگوں کو کورونا ویکسین دیا جا چکا ہے، باقی لوگوں کو بھی دیا جارہا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے اس کام کو کافی بہتر طریقے سے انجام دیا جارہا ہے اس کے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.