جشن بھگوان بھاسکر مہتسو کے موقع پر ایک طرف جہاں دیگر جگہوں پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں نے تقریب منعقد کیا گیا وہیں ارریہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی ارریہ کے ٹاون ہال میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہوا .
جس میں مختلف حلقہ کے فن کاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سامعین کو محظوظ کیا.
اس پروگرام کو پورے بہار میں منعقد کیا جا رہا جس کے لئے ہر ضلع کو حکومت کی جانب سے مالی تعاون بھی دیا جا رہا ہے.
پروگرام میں لوک گیت، بھجن، حب الوطنی نغمہ، ڈرامہ وغیرہ پیش کیا گیا. پروگرام کا آغاز اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر ، ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار ، ضلع اقلیتی آفیسر سبودھ کمار ، مہیلا کلیان سمیتی کی سکریٹری سشمیتا ٹھاکر ،کیندر کلا کی رکن موسمی سنگھ وغیرہ نے شمع روشن کر کے کیا.
شمع روشن کے بعد اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو ثقافتی پروگرام سے جوڑا جائے تاکہ ہمارے معاشرے میں یہ ختم ہوتی روایت دوبارہ سے بحال ہو سکے.
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالی تعاون ملنے میں تھوڑی سی تاخیر ہوئی مگر آئندہ سے خیال رکھا جائے گا کہ یہ وقت پر ہو.
ضلع اقلیتی آفیسر سبودھ کمار نے کہا کہ ثقافتی پروگرام معاشرے کا ایک اہم جز ہے جس سے ہم کسی بھی پیغام کو عملاً ڈرامہ کی شکل میں دکھاتے ہیں.
جس کا سماج پر بڑا اثر ہوتا ہے اور سماج اس کے ذریعہ دکھائی چیزوں کو جلد قبول کرتا ہے.
اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ان فن کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کریں جو آج کے چکاچوندھ میں ختم ہوتی جا رہی ہے.
مہیلا کلیان سمیتی کی سکریٹری سشمیتا ٹھاکر نے کہا کہ ہم اپنی ثقافتی وراثت اسی طرح کے پروگرام منعقد کر کے بچا سکتے ہیں.
اس طرح کے پروگرام اور بھی کئی سطح سے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں ایک بیداری پیدا ہو سکے.