پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جمعرات کے روز مویشی و ماہی پروری محکمہ کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں پہلے سے موجود مویشی و ماہی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر این سرون کمار نے وزیر اعلیٰ کو میمنٹو پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ new appointment in bihar health department
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جن لوگوں کو آج محکمہ مویشی و ماہی پروری میں تقرری نامہ دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کی جگہ بھی طے کر دی گئی ہے۔ ریاست میں اس وقت مویسی ڈاکٹروں کی 1,820 آسامیاں ہیں جن میں سے 1072 ویٹرنری ڈاکٹر اس وقت کام کر رہے ہیں۔ تاہم اس نئی تقرری کے بعد مویسی ڈاکٹروں کی کل تعداد بڑھ کر 1,355 جائے گی۔ اس کے علاوہ بہت جلد مختلف محکموں میں بھی کئی لاکھ تقرری کی جائیں گی۔
وہیں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہم تمام لوگوں کے رہنما ہیں، بہار کو جس سمت میں یہ لیکر جا رہے ہیں۔ ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سبھی مل کر ان کا مکمل تعاون کریں، ہمارا پورا فوکس صرف کام پر ہے، بہار میں لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کچھ لوگ صرف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔ new appointment in bihar health department
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے بہار کے ساتھ مسلسل سوتیلہ سلوک کیا جا رہا ہے، ہم لوگ بہت پہلے سے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔