ETV Bharat / state

کیمور سے دوسرے روز بھی 1400 مزدوروں کو روانہ کیا گیا - بہار حکومت

کرمناسا ریلوے اسٹیشن سے دوسرے دن بھی 1400 لوگوں کو ان کے شہر کے لیے روانہ کیا گیا۔

Another 1,400 workers were dispatched from Kemor on the second day
کیمور سے دوسرے روز بھی 1400 مزدوروں کو روانہ کیا گیا
author img

By

Published : May 14, 2020, 4:14 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں بدھ کے روز بھی یوپی بہار کی سرحد سے بذریعہ ٹرین 1400 مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر روانہ کیا گیا۔

کیمور سے دوسرے روز بھی 1400 مزدوروں کو روانہ کیا گیا

ان کی روانگی کرمناسا ریلوے اسٹیشن سے ہوئی۔ 1400 مہاجر مزدوروں کو ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری، ایس پی دلنواز احمد کی موجوگی میں روانہ کیا گیا۔

کل بھی اسی ٹرین سے 1320 لوگوں کو روانہ کیا گیا تھا۔ اس بابت ضلع مجسٹریٹ نے بتا یا کی بہار حکومت کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یوپی کی جانب سے روز سینکڑوں کی تعداد میں مہاجر سرحد پر آ رہے ہیں ۔کوئی سائیکل تو کوئی پیدل کوئی ٹرک تو کوئی ٹھیلہ سے سرحد پر پہنچ رہا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے مزید بتایا کی یہ ٹرین کرمناسا ریلوے اسٹیشن سے چل کر داناپور اسٹیشن ہوتے ہوئے برونی تک جائیگی۔ اسی ٹرین سے باہر سے آئے لوگوں کو چھوڑاجا رہا ہے۔

اس بابت ایس پی دلنواز احمد بتاتے ہیں کی باہر سے آنے والے لوگوں کو باضابطہ یہاں ٹھرایا جاتا ہے۔ ان کی طبی جانچ کی جاتی ہے۔ رجسٹر مینٹین ہو تا ہے۔ ان کو اچھے قسم کا کھانا مہیا کرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں خصوصی لیبر ٹرین سے انکے شہر تک چھوڑا جا تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج 1400 اور کل 1320 مزدورو ں کو روانہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.