بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے، اس دوران ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ مودھی بنی کے بینی پٹی اسمبلی سے آزاد امیدوار نیرج جھا کا پٹنہ ایمس میں انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ آج بینی پٹی میں انتخابات ہو رہے ہیں حالانکہ اس سے قبل بھی پولنگ ورکرز کی موت ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ مظفر پور کے اورائی کٹرا بلاک کے پولنگ مرکز نمبر 190 میں بھی ایک پولنگ آفسر کی موت ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولنگ افسر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی، ہلاک شدہ افسر کیدار رائے محکمہ آبپاشی کا ملازم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بہار میں رائے دہندگی کی مختلف جھلکیاں
واضح رہے کہ آج بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ کی جا رہی ہے، 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر آج شام 6 بجے تک ووٹنگ ہو گی، اسمبلی انتخابات کے نتائج دس نومبر کو آئیں گے۔